Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

جب کوئی کپڑےاُتارےتو بِسْمِ اللہکہہ لے۔(مُعْجَمِ اَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:جیسےدیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہ اللہ پاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔ (مرآۃ  المناجیح ،۱/۲۶۸ )(2)جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا عاجِزی کے طور پرچھوڑ دے تو اللہ پاک اس کو کرامت(بزرگی)کا حُلّہ(لباس)پہنائےگا۔(ابوداود ۴/۳۲۶ حدیث:۴۷۷۸)٭خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌلّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارَک لباس اکثر سفیدکپڑےکا ہوتا۔( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص۳۶)

( اعلان )

لباس پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو