Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

چغلی سے بچنے کے مزید9 طریقے

(1)چغل خوری سے نجات پانے کے لئے چغل خوروں کو دئیے جانے والے عذابات کو اپنے پیشِ نظر رکھئے،اپنا محاسبہ کیجئے کہ جلتی سگریٹ یا تیلی پر پاؤں پڑ جائے،گرما گرم برتن،استری یا پانی  جسم سے لگ جائے تو چیخیں نکل جاتی ہیں،اگر چغلی کرنے کے سبب  عذابِ قبر میں مبتلا کردیا گیا تو میرا  کیا بنے گا؟میرانرم و نازک بدن اس عذاب کو کیسے سہہ سکے گا؟وغیرہ۔

(2)چغل خوری کی مذمت میں بیان کردہ آیاتِ کریمہ اور احادیثِ مبارکہ کو بار بار پڑھتے اور سنتے رہئے۔

(3)چغل خوری عموماً زبان سے ہی ہوتی ہے لہٰذا اپنی زبان کی حفاظت کیجئے اور جائز گفتگو کے علاوہ اکثر وقت خاموش رہنےکی عادت اپنائیے۔

(4)بُرے دوستوں کی صحبت چغل خوری پر اُبھارتی ہے،لہٰذاان کی صحبت سے دور رہئے اور ہمیشہ عاشقانِ رسول کی صحبت میں بیٹھئے۔

(5)جب بھی شیطان چغل خوری پر اُبھارے تو اپنا یوں ذہن بنائیے کہ جب میں اپنے لئے یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی میری غیبت کرے،میرے بارے میں کسی کو بُری بات کہے،میرا راز کھولے،میری چغلی لگائے تو مجھے مسلمانوں کے بارے میں بھی ایسا ہی رویہ رکھنا چاہئے،اگر آج میں کسی کی غیبت و چُغلی کروں گا یا اِدھر کی اُدھر لگاؤں گا تو پھر میرے بارے میں بھی اسی طرح کا سُلوک کیا جائے گا،لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ مسلمانوں کی خامیاں دیکھنے کے بجائے انسان صرف اپنی خامیاں ہی دیکھے اور ان کی اصلاح میں مصروف رہے۔

(6)عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور شیخِ