Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلےسیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھراُلٹاہاتھ اُلٹی آستین میں ۔( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص۴۳)٭اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلےسیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اور جب(کرتایاپاجامہ)اُتارنےلگیں تو اُلٹی طرف سےشروع کیجئے۔ مکتبۃُ المدینہ کی کتاب’’ بہارِ شریعت‘‘جلد3صفحہ نمبر409پر ہے:سُنَّت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہواور آستین کی لمبائی زیادہ سےزیادہ انگلیوں کےپَورَوں تک اورچوڑائی ایک بالِشت ہو۔(رَدُّالْمُحتار ،۹ /  ۵۷۹)٭سنت یہ ہےکہ مرد کاتہبندیاپاجامہ ٹخنےسےاُوپررہے۔ (مرآۃ المناجیح،۶/۹۴)مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے۔چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔ ٭’’بہارِشریعت‘‘جلداوّل صفحہ نمبر481پر ہے:مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کےنیچے تک’’عورَت ‘‘ہےیعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔(دُرِّ مُختار، رَدُّالْمُحتار،۲/۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭نیا لباس پہنتے وقت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”نیا لباس پہنتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دعا یہ ہیں:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ  ھٰذَا  وَ رَزَقَنِیْہِ  مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ  وَ لَا  قُوَّۃٍٍٍٍٍ

(شُعَبُ الْاِیمان،۵ /۱۸۱،حدیث:۶۲۸۵)

       ترجمہ:تمام خوبیاں اللہ پاک کے لیے جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور میری طاقت و قوت کے بغیر مجھے عطا کیا۔ (خزینۂ رحمت،ص۱۲۰)