Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے چغل خوری سمیت بہت سی باطنی بیماریوں سے نفرت پیدا ہوگی اور احترامِ مسلم کا جذبہ بیدار ہوگا۔

(7)شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور المدینۃُ العلمیۃ کی تحریر کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے،بالخصوص”اِحیاءُ العلوم“جلد3صَفْحہ نمبر468تا485 کا مطالعہ ضرور کیجئے۔

(8)روزانہ فکرِ مدینہ کرتے  ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُرکرنااور ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروانا بھی چغلی کی آفت سے نجات پانے کا بہترین ذریعہ ہے،چنانچہ

مدنی انعام نمبر38ہے:کیا آج آپ جُھوٹ،غِیْبَت،چُغْلی،حَسد،تَکَبُّر اور وَعدہ خِلافی سے بچنے میں کامیاب ہوئے؟

(9)عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کا معمول بنالیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ چغلی سمیت کئی باطنی برائیوں سے جان چھوٹ جائے گی،فرض علوم حاصل ہوں گے اور فکرِ آخرت نصیب ہوجائےگی۔اللہ پاک ہمیں چغلی اور چغل خوروں سے محفوظ فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’163مدنی پھول‘‘سے لباس پہننے کےمتعلق مَدَنی پھول  سنتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:(1)جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْر(یعنی شرمگاہ )کے درمیان پردہ یہ ہے کہ