Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

کرنے لگیں۔بیوی نے پوچھا:وہ کیا ترکیب ہے؟ غلُام نے کہا:آج رات جب آپ کے میاں سوجائیں تو اُسترا لے کر گلے کے پاس سے اُن کی داڑھی کے کچھ بال مُونڈ لینا اور اُن بالوں کو اپنے پاس رکھناپھر میں ترکیب بتادوں گا۔اِس کےبعد غُلام اپنے آقا کے پاس آیا اور کہنے لگا:حُضور! میں نے آج بی بی کو ایک غیر شخص کےساتھ میل جول کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ آپ کوقتل کر ڈالنے کی فِکر میں ہے۔ اگر آپ میرے قَول کی تصدیق چاہتے ہیں تو آج رات کو آنکھیں بند کر کے لیٹے رہیں اور اپنے کو سوتا ہوا بنالیں۔غُلام کی بات سے اُس کے دل میں شک پید ا ہوگیا۔رات کو اُس نے ویسا ہی کیا۔عورت سمجھی کہ سو رہا ہے ،لہٰذا وہ اُسترا لے کر داڑھی کے بال مُونڈنے کے لئے بڑھی،شوہر کا خیال پُختہ ہوگیا کہ واقعی وہ عورت اُسے قتل کرنا چاہتی ہے،وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہوا اور اُسترا چھین کر عورت کو مارڈالا۔ عورت کے عزیز و اَقارب کو معلوم ہوا تو دوڑے آئے اور اس شخص کو قتل کردیا۔پھر دونوں کے عزیز و اقارب میں باہم لڑائی ہوئی اور ایک سو(One Hundred) کے قریب آدمی مارے گئے۔(احیاء العلوم ،کتاب آفات اللسان ، ۳/۱۹۵ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا !چغل خوری اِنتہائی بُری بیماری ہے،چغل خوری کی عادت گھر کے امن و سکون کو تباہ و برباد کر دیتی ہے،چغل خوری کے سبب آپس میں دُوریاں پیدا ہوجاتی ہیں، چغل خوری کی وجہ سے آپس میں شک و شبہات پیدا ہونے لگتے ہیں،چغل خوری کے سبب دلوں میں نفرتیں قائم ہوجاتی ہیں،چغل خوری کے سبب ایک دوسرے پر اِعتبار اُٹھ جاتا ہے،جیسا کہ بیان کردہ حکایت میں ہم نے سُنا کہ ایک شخص نے چغل خوری کو معمولی عیب سمجھا تو اِسی کی نحوست نے اُس کے گھر کو ویران کردیا،چغل خوری کی آفت کے سبب ہنسی خوشی زندگی گزارنے والوں کے درمیان