Book Name:Nabi e Kareem Kay Mubarak Ashaab ki Fazilat

طر ح سمجھائے کہ میں کس طر ح اس عمل کو لوگوں کی تعریف کے بدلے بیچ دو ں وہ تو خود عاجِزولاچار ہیں نہ تو وہ مجھے رِزْق دے سکتے ہیں اور نہ ہی موت وحَیات کے مالِک ہیں ۔لہٰذاعِبادت ورِیاضت ،قرآنِ پاک کی تِلاوت  اور دیگر نیک اعمال کرتے وقت خالصۃً اللہ پاک کی رِضا مَقْصود ہونی چاہئےورنہ عمل کا ثواب تو ہاتھ سے جائے گاہی  بلکہ ایساشخص  ریاکاری  کی تباہ کاری میں  گرفتار ہوکر ناراضی ٔرَبِّ قَہّار کا بھی حَقْدار ہو سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی درس“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اپنے اندر صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی محبت کا جذبہ بیدار کرنے اورریا کاری کی تباہ کاریوں سے بچنے  کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے۔ہراسلامی بھائی پرکوئی نہ کوئی تنظیمی ذمہ داری ہونی چاہئے،اِس  ذِمہ داری کی برکت سے نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کی سعادت نصیب ہو گی، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے خوب خوب نیکیاںکرنے کا موقع ملے گا،اِس  ذِمہ داری کی برکت سے علمِ دِین سیکھنے سکھانے کا موقع ملے گا،اِس  ذِمہ داری کی برکت سے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت ملتی رہے گی، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے اچھی صُحبت نصیب ہوگی، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے نفرتوں کی دِیوارختم ہوکرامن و محبت کی فضا قائم ہوگی، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے مسجدبھرواورمسجد بناؤ تحریک میں ہماراحصہ بھی شامل ہوجائے گا، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے خودبھی سُنّتوں پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ دُوسروں تک پہنچانے کا موقع ملے گا،لہٰذا ہمیں اپنی تنظیمی ذمہ داری کے مطابق مدنی کاموں میں لگے رہنا چاہئے،12مدنی کاموں میں سے جس مدنی کام کو کرنے کا ہم جذبہ رکھتے ہوں،اپنے ذِمہ داران سے رابطہ