Book Name:Nabi e Kareem Kay Mubarak Ashaab ki Fazilat

تَعَالٰی عَنْہُمْ کی عَظمت وشان بیان فرمائی ہے : آئیے ہم بھی حُصُولِ بَرکت کیلئے صحابہ کے پانچ حروف کی نسبت سے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عظمت پر 5فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سُنتے ہیں۔

عظمتِ صحابہ پر 5فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 -1میرے صحابہ کے مُعامَلے میں میرا لحاظ کرنا کیونکہ وہ میری اُمَّت کے بہترین لوگ ہیں۔ (حليةالاولیا،۱/۳۱۱)

 -2ایک شخص نے نبیّ ِ کریم، رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھا ، کون لوگ بہترہیں؟ ارشاد فرمایا:بہتر لوگ اس زَمانے کے ہیں جس میں،مَیں ہوں اِس کے بعد دوسرے زَمانے کے اور اُس کے بعد تیسرے زَمانے کے۔(مسلم،کتاب فضائل الصحابہ،ص۱۳۷۱، حدیث: ۲۵۳۳)

 -3اللہ پاک نے میرے صحابہ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ)کو نبیوں اور رَسُولوں(عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلام ) کے علاوہ تمام جہانوں پرفَضِیْلَت دی ہے۔ ‘‘(مجمع الزوائد،کتاب المناقب،باب ماجاء فی اصحاب رسول اللّٰه ،۹/۷۳۶، حدیث:۱۶۳۸۳)

 -4اس مسلمان کوجہنَّم کی آگ نہیں چُھوئے گی جس نے میری یا میرے صحابی کی زِیارت کا شَرَف حاصل کیا ہو۔(ترمذی باب ماجاء فی نبی صلی اللہ علیه وسلم وصحبه،۵/۴۶۱، حدیث:۳۸۸۴)

 -5میرے صَحابہ میں سے جوصحابی جس سَر زَمین میں فوت ہوگا تو قیامت کے دن ان کے لیے نُور اور رہنما بنا کر اُٹھایا جائے گا۔ ‘‘(ترمذی،کتاب المناقب،باب فی من سبَّ اصحاب النبی،۵/ ۴۶۴ ،حدیث:۳۸۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد