Share this link via
Personality Websites!
کرکےان مدنی کاموں کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانا شروع کر دیں۔12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مدنی درس“بھی ہے ،جو عِلْمِ دِیْن سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فیضانِ سنّت“جلداول اور”فیضانِ سنّت“جلددوم کےان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاں“اور(2)”نیکی کی دعوت“سے مَسْجِد،چوک،بازار،دُکان، دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کو تنظیمی اِصْطِلَاح میں”مدنی دَرْس“ کہتے ہیں۔
٭مدنی درس بہت ہی پیارامدنی کام ہے کہ اِس کی برکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مطالعے کاموقع ملتا ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کے مختلف موضوعات پرمشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سے مالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭مدنی درس،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مُعاون و مددگار ہے۔ ٭مدنی درس، مسجدکی حاضری سے محروم رہنے والوں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کا ایک مُفیدترین ذریعہ ہے۔ ٭مسجدکے علاوہ چوک،بازار،دُکان وغیرہ میں اگر”مدنی درس“ہوگاتواس کی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی وہاں بھی تشہیر و نیک نامی ہوگی۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کی مختلف کتب و رسائل کا تعارف عام ہوگا۔
آئیے!”مدنی درس“ کی ایک ایمان افروز حکایت سنئےچنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami