Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

ہے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈیپارٹمنٹ(Department)کے آپشن(Option)میں جاکر جامعۃ المدینہ آن لائن سے اس کا داخلہ فارم پُرکریں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔ ان موبائل نمبرز سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

0333-5252625******0321-2799484

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                             اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

                        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم معاشرے کی غلط رَسموں اورتہواراور ان کی تباہ کاریوں کے بارے میں سُن رہے ہیں۔عموماً بعض نادان خوشی و غمی کے موقع پر غیر شرعی رسومات کرنےاورغیر مسلموں کے تہوار منانے کے حد سےزیادہ شیدائی ہوتےہیں۔دنیا اِدھرسے اُدھر ہوجائے،آندھیاں،طوفان ،سیلاب یازلزلےآجائیں،قانون حرکت میں آجائےمگرپھر بھی وہ ان ناجائزرسومات کواداکرنے اورغیرمسلموں کےتہواروں کومنانےکےبُرےارادےسےایک انچ بھی پیچھےہٹنےکےلئےتیار نہیں ہوتے،بالفرض کوئی ان کی اصلاح کرنےکی کوشش کرےاورانہیں ان خرافات کےدینی و دنیاوی نقصانات بتلائے تو جواب ملتا ہےکہ یہ ہماری خاندانی رسمیں ہیں اور ہمارے باپ دادا کےزمانے سے چلتی آرہی ہیں،لہٰذا ہم ان رسموں کو ہرگز نہیں چھوڑ یں گے۔الامان والحفیظ۔یادرکھئے!ناجائزرسموں کےلئےخاندان(Family)وغیرہ کےعمل کودلیل بنالینا ہرگز عقلمندی نہیں بلکہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،جیسا کہ

غمی خوشی کی ناجائز رسموں  میں مبتلالوگوں  کو نصیحت: