Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

سےجاملتاہے۔(بزرگانِ لاہور،ص۲۲۲ملتقطاً)آپ کی کُنْیَتاَبُوالْحَسَنہے۔(اردودائرۃالمعارف،۹/۹۱) مَشہورومَعرُوف لَقَب”گَنْج بَخْش“اور ”داتا صاحب“ہے۔

آپ بہت بڑے عالم ِ دین،شیخِ طریقت ، عبادت گزار اورمتقی بزرگ تھے ،آپ کی کتابکَشْفُ الْمَحْجُوْب دنیا بھر میں مشہور ہے۔آپ کاوصالِ پُرملال20صفرالمظفر۴۶۵ ؁ھ کومرکزُالاولیا لاہور (پاکستان)کی سر زمین پر ہوا اور یہیں پرآپ کامزارشریف واقع ہےجودعاؤں کی قبولیت کا مرکز ہے۔ داتاصاحب کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئےمکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری“ کامُطالَعہ کیجئے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ! خوش نصیب عاشقانِ رسول ماہِ صفر میں حضرت سَیِّدُناداتا گنج بخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےعرس مبارک کےموقع پراورامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی والدہ ماجدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کےایصالِ ثواب کےلئےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت پاتےہیں،لہٰذا ہمت کیجئے، داتا صاحبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاورامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی والدہ ماجدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کے ایصالِ ثواب کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ3دن کےمدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کیجئے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

آئندہ ہفتہ واراِجتماع کا بیان اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےتصوف کے واقعات پر مشتمل ہوگا،سب سے پہلے اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بیعت و خلافت کا ایک دلچسپ واقعہ،اعلی حضرتکامختصر تعارف اور آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بیان ہوں گی،اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو نمازِ باجماعت سے کیسی محبت تھی  اور توکل و قناعت میں آپ کس قدر