Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

ہر نماز میں بزرگوں کی پیروی کی دعا مانگنے کا فرمایا ،چنانچہ فرمایا:

صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ۱،الفاتحہ: ۷)              تَرْجَمَۂ کنز الایمان:راستہ اُن کا جن پر تُو نے اِحسان کیا۔

اللہکریم ہمیں اچھوں کی پیروی کرنے اور بُروں کی پیروی سے بچنےکی توفیق عطا فرمائے۔(صراط الجنان،۱/۲۷۱ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صفر المظفر  کا  مبارک مہیناہمارے درمیان اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے۔ 17صفر المظفر ۱۳۹۸؁ھ اُمِّ عطاریعنی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی والدہ ماجدہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہا  کا یوم ہے۔توآئیے!اسی مناسبت سےاُمِّ عطاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہا  کا مختصر تعارف سنتے ہیں:

اُمِّ عطارؔرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاکا ذِکْرِ خَیر

امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی کی والدہ ماجدہ ایک نیک،صالحہ اورپرہیزگارخاتون تھیں۔شوہر کی وفات کے باوجود سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خُطوط پرمدنی تربیت کی،جس کا مُنہ بولتا ثُبوت خودامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ذاتِ بابركت ہے۔امیرِ اَہلسنّت نے ایک باربتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ والدۂ محترمہ کا شروع ہی سےفرائض و واجبات پر عمل کرنےاورکروانےکااس قدرذہن تھاکہ چھوٹی عمرہی سےہم بہن بھائیوں کونمازوں کی تلقین  فرمانے کے ساتھ سختی سے عمل بھی کر واتیں،بالخُصوص نمازِ فجرکے لئے ہم سب کو لازمی اُٹھاتيں۔ والدۂ ماجدہ کی اس طرح تلقین  و مدنی تَرْبِیَت کی بَرَکت سے مجھے يادنہيں پڑتا کہ ميری بچپن میں بھی کبھی نمازِ فجر چُھوٹی ہو۔

شيخِ طريقت،امیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں:والدۂ محترمہ کا شبِ جُمُعہ(جمعرات اور جمعہ کی