Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’ویلنٹائن ڈے‘‘کی خُرافات

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!معاشرے میں پھیلی ہوئی ناجائزرسومات و تہواروں میں سے ایک’’ویلنٹائن ڈے‘‘بھی ہے۔بسنت کی طرح یہ بھی غیرمسلموں کے تہواروں میں سے ایک تہوار ہےجو کثیر بُرائیوں کا مجموعہ ہے۔افسوس!صد کروڑ افسوس!بَسَنْت کی طرح’’ویلنٹائن ڈے‘‘کے موقع پر بھی بعض نادان  لوگ تمام شرعی حُدود کو پامال کرتے ہوئے خوب گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں ۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے بے پردگی و بے حیائی کےساتھ میل ملاپ، تحفے تَحائفکے لین دَیْن سے لےکر فحاشی و عُریانی کی ہر قسم کا مُظاہرہ کھلے عام یا چوری چُھپے، جس کا جتنا بس چلتا ہے عام دیکھا سُنا جاتا ہے ،گفٹ شاپس(Gift shops)اور پھولوں کی دُکان پر رش میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ان اشیا کو خریدنے والے بھی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوتی ہیں۔ویلنٹائن ڈے پر ہوٹلز کی بکنگ عام دنوں کے مقابلے میں بڑھ جاتی ہے۔مَعَاذَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ !شراب کا بہت زیادہ کاروبار ہوتا ہےجبکہ ساحلِ سمندر پر بے پردگی اور بے حیائی کاایک نیا سمُندر ہوتا ہے۔

وه ممالک  جہاں غیر مسلم مذہبی اور اخلاقی پابندیوں سے آزاد رہتے ہیں اور بے حیائی کے کاموں کو وہاں ہر طرح کی قانونی چُھوٹ حاصل ہے۔اِس دن کےہنگامے سےبعض اوقات وہ بھی پریشان ہو جاتےہیں اور اس کے خلاف بعض اوقات کہیں کہیں سے دَبی دَبی صدائے احتجاج  بھی بلند ہوتی رہتی ہے لیکن اِنتِہائی دُکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اِس دن کو غير مسلموں کی طرح بے حیائی کے ساتھ منانے والےبہت سےمسلمان بھی اللہپاک اور اُس کےرسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکےعطا کردہ پاکیزہ احکامات کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے کھلم کھلا گناہوں کا اِرْتکاب کرکے نہ صرف اپنے نامۂ اعمال کی