Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

قرآنِ کریم کی تفسیر”تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان“مکمل پڑھائی جاتی ہے اور اس کورس کا نام بھی” تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان“ہے، اس کی مدت تقریبا ً26 ماہ ہے۔دوسرا کورس فیضانِ تفسیر کے نام سے ہے،جس میں پورے قرآنِ کریم کی تفسیراِجمالاًپڑھائی جاتی ہے،اس کی مدت تقریباً92دن ہے۔فیضانِ بہارِشریعت کورس: اس کورس میں عالم بنانے والی کتاب بہارِشریعت12 ماہ میں تقریباً پوری پڑھائی جاتی ہے۔فقہ و عقائد کورس: اس کورس کی مدت بھی 12ماہ ہے،اس میں عقائد و فقہ کی مختلف کتب پڑھائی جاتی ہیں اورفرض علوم سکھائےجاتے ہیں۔فیضانِ نماز کورس اورطہارت کورس : ان دونوں کورسز میں نماز اور طہارت کے مسائل تفصیلاً   پڑھائے جائے ہیں۔ان دونوں کورسز کی مدت 63 دن ہے۔فیضانِ حج اور فیضانِ عمرہ کورس: زائرینِ حرمینِ طیبین کےلئےبہت سے شاندار کورسز ہیں جن میں حج اورعمرہ کےتفصیلی احکام اورطریقہ سکھایا جاتاہے،ان کورسزکی مدت تقریباً ایک ماہ اورروزانہ درجےکا دورانیہ تقریباً30منٹ ہے ۔نیومسلم کورس: اسلام قبول کرنے والے نئےمسلمانوں(New Muslims)کے لئے لاجواب کورس ہے،اس کی مدت72 دن ہے۔سنّتِ نکاح کورس: شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد کےلئے بہت شاندار کورس ہے، جس میں نکاح کےمسائل،میاں بیوی کےحقوق،گھر امن کاگہوارہ کیسےبنے؟اوربہت کچھ اس کورس میں شامل ِ نصاب ہے،اس کی مدت 30 دن ہے۔

ان کورسز کے علاوہ مزیدیہ کورس بھی کروائے جاتے ہیں:

(1)فیضانِ فرض علوم کورس،(2)تجہیزوتکفین کورس،(3)فیضانِ رمضان کورس،(4)فیضانِ زکوٰۃ کورس،(5)فیضانِ تصوف کورس،(6)عربی گرائمر کورس،(7)فیضانِ شمائلِ مُصْطَفٰے کورس اور(8)احکامِ قربانی کورس وغیرہ۔یاد رہے!ان میں سے اکثر کورسز کے درجے کا دورانیہ روزانہ 30منٹ اور کچھ کا 1 گھنٹہ ہے ۔علمِ دین کے خواہش مندعاشقانِ رسول کے لئے ان کورسز کے ذریعے علمِ دِین حاصل کرنے کا سنہری موقع