Book Name:Moashary Ki Ghalat Rasmein Aur Tehwar

سیاہی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ مسلم مُعاشرے کی پاکیزگی کو بھی ناپاک وآلُودہ کرتے ہیں۔بد نگاہی، بے پردگی،فحاشی وعُریانی،اَجنبی لڑکےاور لڑکیوں کا میل ملاپ،ہنسی مذاق،اِس ناجائز تعلُّق کو مضبوط رکھنے کے لئے تحائف کا تبادلہ اور آگے بدکاری تک کی نوبتیں یہ سب وہ باتیں ہیں جو اِس دن زور و شور سے جاری رہتی ہیں،اِن شیطانی کاموں کے ناجائز و حرام ہونے میں کسی مسلمان کو بالکل بھی شبہ(Doubt) نہیں ہوسکتاکیونکہ قرآنِ کریم کی روشن آیات اورنبیِّ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکےواضح اِرشاداتسے اِن کاموں کی حُرمت و مذمت ثابت ہے۔اِس لئے ہمیں چاہیے کہ  ہم اِس طرح کی تمام خُرافات سے خودبھی بچیں اوراُمّتِ مسلمہ کی خیرخواہی کے مقدس جذبےکے پیشِ نظردُوسرے مسلمانوں کو بھی اِ س سے بچائیں،اللہ کریم کو راضی کرنےوالے کاموں میں لگ جائیں۔ربِّ کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صدقہ مجھے سرکار نواسوں کا عطا ہو                 اغیار کے ٹکڑوں سے شہنشاہ بچالو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۰۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی دینِ متین کے104 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے  میں مصروف ہے،انہی میں سے ایک شعبہ”جامعۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے،جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت4سالہ درس ِنظامی کورس کروایا جاتا ہے، درجے کا دورانیہ روزانہ تقریباً 1گھنٹہ ہے۔شعبہ آن لائن کورسز کےتحت تقریباً30کورسزکروائے جارہے ہیں،جن میں چند کورسز کے نام اور  اجمالی تعارف سُنیے: تفسیر ِقرآن ِ کریم پر2 طرح کےکورسز ہیں ایک جس میں  پورے