Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

یادرکھئے!جانوروں پر ظلم کرنا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔احادیثِ کریمہ میں ان پر بِلاضرورت سوار ہونے سے منع کیاگیا ہے، چنانچہ  

جانوروں کو کرسی نہ بنالو

ارشادفرمایا:ان جانوروں پراچھی طرح سواری کرواور(جب ضرورت نہ ہوتو)ان سےاُترجاؤ،راستوں اوربازاروں میں گفتگوکرنے کےلئےانہیں کرسی نہ بنالوکیونکہ کئی سواری کےجانوراپنےسوار سےبہتر اوراس سےزیادہاللہپاک کاذکر کرنے والے ہوتے ہیں۔(جامع الاحادیث،۱/۴۰۴، حدیث:۲۷۶۵)

گائے نے شکایت کی

ارشادفرمایا:ایک شخص گائےپرسوار ہوکراسےہانکےجارہاتھا۔اس نےگائےکومارا تو وہ بول پڑی:ہمیں سواری کےلئےنہیں بلکہ کاشتکاری کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔(بخاری،کتاب احادیث الانبیاء،۲/ ۴۶۶ حدیث :۳۴۷۱)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ کریمہ سےمعلوم ہوا کہ جانوروں کوجس مقصد کےلئے پیدا کیا گیا ہے انہیں اسی  کام  کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔اللہپاک ہمارےدلوںکو نرم فرمائے، بےزبانوں پرظلم وستم  کرنےسےمحفوظ فرمائےاورجن مقاصد کیلئےان  جانوروں کو ہمارے لئے بنایا گیا ہے،اِنہی کاموں میں ان کا استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ورنہ  یاد رکھئے! اگر ان پر ظلم کرنے کی وجہ سے آخرت میں اس  کابدلہ بھی  دینا پڑے گا،چنانچہ

گدھےکی نصیحت

حضرت سَیِّدُناابوسلیمان دارانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک دفعہ میں گدھےپرسوارتھا، میں نےاُسےدوتین مرتبہ ماراتواس نےاپناسراٹھاکرمیری طرف دیکھااورکہنےلگا:اےابوسلیمان! قیامت کےدن اس مارنے کا بدلہ لیا جائےگا،اب تمہاری مرضی ہےکم مارو یا زیادہ۔تو میں نے کہا:اب