Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

نام و نسب وتاریخِ  پیدائش!

حُضُورسَیِّدی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکانام ضِیاءُالدین احمدہے،آپ خودارشاد فرماتےتھےکہ میراپیدائشی نام”احمدمختار“ہے،میرےداداحضرت شیخ قُطبُ الدین قادریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےبعدمیں میرانام’’ضِیاءُالدِّین‘‘رکھ دیاتھا۔آپ بروزپِیرربیعُ الاوّل 1294؁ ھ بمطابق 1877 ؁ءکوبمقام قصبہ کلاس والا،ضلع ضیاءکوٹ(سیالکوٹ)میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمدالقادری، ۱/۱۶۴،ملتقطاً)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین مدنیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مُرشِد ہیں، لاکھوں کروڑوں دعوتِ اسلامی والے ان سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں،ان کی وِلادت کے مکانِ عالیشان کو خریدکر دعوتِ اسلامی نے مسجد و مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کر دیاہے۔

آپ نےاِبتِدائی تعلیم اپنےداداجان سےحاصِل کی،پھرضِیاءکوٹ(سیالکوٹ)کے مشہورعالِم حضرت علّامہ مَولانامحمدحُسَین نقشبندیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسےپڑھا،اس کےبعدمشہورمحدّث حضرتِ علّامہ وصی احمدمُحَدِّثِ سُورتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےحلقۂ درس میں شامل ہوگئےاورتقریباً چار (4)سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصا) 

اخلاق و عادات!

سیدی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نہایت ہی پسندیدہ اَوصاف  و اَخلا ق سے مُتَّصِف تھے، ہمیشہ یادِ خُدا میں ڈُوبےرہتے، شب بیدار اور تہجُّد گزار بُزرگ تھے، اِشراق، چاشت اور اوّابین کی نمازیں ادا کرنا آپ کامَعمُول تھا، کمزوری اور بُڑھاپے کےباوجودایّامِ بِیض(ہر مدنی ماہ(قمری مہینے) کی 13،14،15تاریخ) کےروزے تَرک نہیں فر ماتے تھے۔ (سیدی ضیاءالدین احمد القادری،۱/۴۸۶،بتغیر)

وصالِ پُرملال اورتدفین