Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

(وسائل بخشش مرمم،ص۹۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جانوروں پر رحم کرنے کے فوائد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!ضرورت کےپیش ِ نظراگرچہ جانورپالنا منع نہیں،مگران  کے چارے پانی  کاخیال رکھنا،سردی وگرمی میں ان کی دیکھ بھال کرنابہت اہم معاملہ ہے،اکثر لوگ اس بات کاخیال نہیں رکھتے بس اپنا شوق پوراکرتےہیں اوران بےزبان جانوروں کوبِلا وجہ تکلیف  پہنچاتےرہتے ہیں ۔اسی معاشرے میں ایسے بھی رحم دل لوگ موجود ہیں، جوان  بے زبان جانوروں پر رحم کرتے ہیں ، بھوکے پیاسے چرند وپرند کو دانہ  پانی دیتے ہیں ۔اس طرح جانوروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا بہت بڑی نیکی ہے، جو ہماری بخشش ومغفرت کا سبب بن سکتی ہے ۔آئیے !اس بارے میں دوواقعات سنئے،  چنانچہ  

کتّے کو پانی پلانے والا

منقول ہے کہ راستہ چلتے ہوئے ایک شخص پر  پیاس کا غلبہ ہوا تو اس کوایک کنواں ملا ،اُس نے کنویں میں اُتر کر پانی پی لیا پھر جب وہ کنویں میں سے نکلا تو اچانک یہ دیکھا کہ ایک کتّا(Dog) زبان نکالے ہوئے گیلی مٹی چاٹ رہا ہے تو اس آدمی نے دل میں یہ سوچا کہ جیسی پیاس مجھ کو لگی تھی ایسی ہی پیاس اس کتّےکو بھی لگی ہے تو وہ کنویں میں اُتر کر اپنے موزے میں پانی بھرکر لایا پھر کتےّ کو پلایاتو اس کا یہ عمل ربِ کریم کو پسندآگیا اور اس کی بخش و مغفرت فرما کر جنت میں داخل فرما دیا۔یہ سُن کرصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: یا رَسُوْلَ اللہ!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کیاہمارےلئےچوپایوں کےساتھ احسان کرنےمیں ثواب ہے؟ارشاد فرمایا:ہاں!ہرجاندارکےساتھ احسان(بھلائی) کرنےمیں ثواب ہے۔ (بخاری،کتاب المظالم،باب الآبار علی الطرق  الخ،۲/۱۳۳،حدیث:۲۴۶۶)