Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سےبچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،  اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اِجتماع  کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قُربانی کے ایّام قریب ہیں،لہٰذا آج کے بیان میں ہم قربانی کی اہمیت،قُربانی کی تعریف اورفضائل سُنیں گے،بدقسمتی سے کئی بدنصیب لوگ جانوروں پر ظلم کرتے ہیں،اُس ظلم کی مثالیں بیان کی جائیں گی اورجوخوش نصیب جانوروں پر رحم کرتےہیں،اِس کے کیا کیا فوائد ہیں، یہ بھی پیش کیے جائیں گے،کسی نے کُتّے کوپانی پِلایا تو اُس کی بخشش ہوگئی،یہ واقعہ بھی بیان کیا  جائے گا۔اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل  ہو جائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی اہمیت و فضیلت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا بے حد فضل و کرم  ہے کہ اس نے ہمیں  طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا،ان  بے شمار  نعمتوں میں سےایک نعمت جانور(Animal)بھی ہیں کہ  انسان حلال جانوروں کے گوشت، دودھ اور بالوں وغیرہ سے کثیر فوائد حاصل کرتاہے ،ان پر  اپنی ضرورت کا سامان لاد کر ایک  جگہ سے دوسری جگہ  لےجاتاہے،ان کےذریعےسفربھی طے کرلیتاہے اوربطورِ کاروبار  انہیں فروخت کرکے اپنے لئے رزقِ حلال کمانے کا ذریعہ بھی بناتاہے ۔الغرض ان جانوروں سے ہمیں