Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

سُنَّت پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی  وَقْت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ:مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طرف سے12مدنی کاموں میں سے اِس ہفتہ وارمدنی کام کارِسالہ بنام"مدنی دورہ"بھی مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوچکاہے،مدنی دورے کے بارے میں مزیداہم تنظیمی معلومات جاننے کے لیے اِس رِسالے کا مطالعہ کیجئے۔آئیے!بطورِ ترغیب مدنی قافلے کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں۔چنانچہ

مسجد کی طرف چل پڑے

باب الاسلام سندھ کےشہرٹنڈوآدم میں 3 دن کیلئے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ پہنچا۔ نمازِعصرکےبعدگونگےبہرےاسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی دورے کیلئے گئےاور مسجد کےقریب ایک میدان میں کرکٹ (Cricket) کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے۔ پھر ایک عمومی اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے ساتھ قوتِ سماعت وگویائی سےمحروم اسلامی بھائی بھی ہیں، یہ آپ کواشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔گونگےبہرےاسلامی بھائی نےاشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مسجد میں  اپنے ساتھ چلنےکی دعوت پیش کی۔اس کےبعد عمومی اسلامی بھائی نےبھی ترغیب دلائی:اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ”مدنی دورے“میں نیکی کی دعوت سُن کروہ کرکٹ کھیلنےوالے نوجوان سرجھکائےمبلغ کےساتھ مسجدکی طرف چل پڑےاور اس طرح ”مدنی دورے“ کی برکت سے  نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

جسے نیکی کی دعوت دوں اسے دیدے ہدایت تُو

زباں میں دے اثر کردے عطا زورِ قلم مولیٰ