Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

یعنی بھوکاپیاساذبح  نہ کریں اورایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذبح کریں اور پہلےسےچُھری تیزکرلیں ایسا نہ ہوکہ جانورگرانےکےبعد اُس کےسامنے چُھری تیزکی جائے۔ (بہارشریعت،۳/۳۵۲) ٭قربانی کرنےکےحوالےسےمزیدمعلومات حاصل کے لئے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”ابلق گھوڑے سوار“کا مطالعہ کیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312 صفحات)120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اورآداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے”101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع بھی بہت اہم ہے،جس میں ہم”والد کے ساتھ اچھاسُلوک کرنےکےبارے میں سُنیں گے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ!اِس بارے میں آیاتِ قرآنی اور ان کی تفسیر بھی سُنیں گے،کئیاحادیثِ مبارکہ میں بھی والد کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے کی ترغیبات موجود ہیں،اُنہیں بھی سُننے کی سعادت حاصل کریں گے،والدکے ساتھ اچھا سُلوک کرنے سے ایک بیٹے کو کیسی کیسی برکتیں نصیب ہوئیں،یہ واقعہ بھی سنیں گے،والد کے ساتھ بُرا سلوک کرنے والوں کے چند عبرت ناک واقعات بھی بیان کئے جائیں گے،اولاد کی درست تربیت نہ کی جائے تو اس کےکیا کیا نقصانات سامنے آتے ہیں،یہ بھی سُنیں گے۔ابو عطار یعنیامیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِمحترم حاجی عبدالرَّحمٰن قادِری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا یومبھی قریب ہے،لہٰذا آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بھی ہم سُنیں گے۔