Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

سخت سزا۔ اصطلاح میں مُردہ کے ہاتھ پاؤں،آنکھ ناک وغیرہ کاٹنے کو کہتے ہیں۔(مرآۃ المناجیح، ۵/۲۶۷ بتصرف)

جانوروں کو  جلا دینا

حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُاللہ بن مسعودرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتےہیں:ہم حضوررحمتِ عالمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کےساتھ ایک سفرمیں تھے، آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ قضائےحاجت کے لئے تشریف لے گئےتو ہم نےایک چڑیا (Sparrow)دیکھی،جس کے دو بچے تھے،ہم نےانہیں پکڑلیا۔ چڑیا آئی اور پھڑ پھڑانے لگی۔سرکارِ ذی وقار،مکے مدینے کے تاجدار،رسولِ پُرانوارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَتشریف لائےاوردریافت فرمایا:کس نےاسےاس کےبچوں کے معاملہ میں تکلیف پہنچائی ہے؟اس کےبچےاسےلوٹادو۔پھرآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَنے چیونٹیوں کاایک بِل ملاحظہ فرمایا:جسےہم نےجلادیاتھا،توفرمایا:اسےکس نےجلایاہے؟ہم نےعرض کی:ہم نے۔ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:آگ کےمالک یعنی اللہپاک کےسواکسی کےلئےآگ کے ذریعے تکلیف دینا جائز نہیں۔(ابو داؤد، کتاب الجھاد،باب فی کراھیۃحرق العدوبالنار، ۳/۷۵ ،حدیث: ۲۶۷۵)

پرندوں  اورجانور کو مارنا کیسا؟

میٹھے میٹھےا سلامی  بھائیو!ہمیں اپنے بُزرگوں کی سیرت پر چلتے ہوئے جانوروں کو ظالموں کے ظلم سے نجات دلانے کی کوشش کرنی چاہیے، کسی کو ظلم کرتا دیکھیں تو  استطاعت کے مطابق ایسے لوگوں کو ظلم سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔آج کل دیکھاجاتاہےکہ گلی محلوں میں بچے اورکئی نوجوان بلّی ،کتےّ،گدھےاوردیگرجانوروں کو بِلاوجہ ماررہےہوتے ہیں بلکہ بعض علاقوں میں چڑیا،کبوتر،طوطےاوردیگر چھوٹی چھوٹی مخلوق کوپکڑکرقیدکردیاجاتاہے،یا انہیں  باندھ کرخوب کھیل تماشا بنایاجاتاہے،والدین کو