Book Name:Janwaron Par Zulm Haram Hai

چاہئے کہ اپنی اولادکوایسےکام کرنےسےمنع کریں کہ حضور نبیِ کریم،محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےجانوروں کوقتل کرنےکےلئےقیدکرنےسےمنع فرمایا۔(مسلم،کتاب الصید،باب النھی عنالخ ، حدیث:۵۰۵۷، ص۸۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک کام ”مدنی دورہ“

میٹھے میٹھے ا سلامی بھائیو!اپنے دلوں کو نرم کرنےاور نیک لوگوں کی سیرت اپنانے ،جانوروں  پر رحم  کرنےکی عادت بنانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی  ماحول سے وابستہ ہو جائیےاورذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام مَدَنی دورہ“بھی ہے۔

”مدنی دورے“میں گھرگھر،دکان دکان جاکرنیکی کی دعوت دی جاتی ہے،ذیلی حلقوں   میں ہفتہ وارمدنی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق روزانہ "مدنی دورے"کی ترکیب  ہوتی ہے۔٭نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی  اَنْبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ خُود سیّدُالْانبیاء،محبوبِِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوبھی اسی مقصد کے لئے  دُنیا میں بھیجا گیا،ان مُقدَّس ہستیوں  نے ڈھیروں مُشکلات اورتکلیفیں  برداشت کیں لیکن نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے اِس عظیم فریضے کوبخُوبی سَراَنجام دیا ۔٭”مدنی دورے“کی بَرَکت سے کئی لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپاہواہے۔٭”مدنی دورہ“کی برکت سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔٭”مدنی دورہ“مُعاشرے کےبگڑے ہوئے  اَفْرادکو دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔٭”مدنی دورے“کی برکت سے اسلامی بھائی فرائض کے ساتھ ساتھ صلوٰۃ و