Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

اس سے بھی زیادہ خوشی ہے کہ  میرا بھائی میرے مال کو اپنا مال  سمجھتا ہے ۔یہ جواب سن کر  وہ چغلخور    ناکام  و نامراد اور مایوس  ہو کر لوٹ  گیا ۔(اعلی حضرت کے پسندیدہ واقعات  ،۳۵)

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعہ میں جہاں سَیِّدی اعلی حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کی اپنے بھائی  سےمحبت کاا ندازمعلوم ہواوہیں یہ  بھی پتا چلا کہ  کسی دوسرے کی باتوں میں آکر اپنےبہن بھائیوں کےبارے میں طرح طرح کی بد گمانی  کرنا،ان کی عزت کی دھجیاں بکھیرنا ،ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا،ان کے عیبوں کو سارے زمانے میں اچھالنابہت ہی برا کام ہے۔مگر افسوس! آج   کل ہماری گفتگو میں غیبت و چغلی بہت عام ہوتی جارہی ہے  جہاں  دو افراد مل کربیٹھے وہیں تیسرے شخص کی غیبت اور چغلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے ۔ دوستوں کی بیٹھک ہو یا مذہبی اجتماع کے بعد جمگھٹ، شادی کی تقریب ہو یا تعزِیت کی نشست، کسی سے مُلاقات ہو یا فون پربات، چند منٹ بھی اگر کسی سے گفتگوکی صورت بنے اور دینی معلومات رکھنے والا کوئی حسّاس فرد اگر اُس گفتگو کی تفتیش کرے تو شاید اکثر مجالس میں دیگر گناہوں بھرے الفاظ کے ساتھ ساتھ وہ درجنوں چُغلیاں بھی ثابِت کردے۔فی زمانہ دو بھائیوں میں نفرت وفسادسےلےکر خاندان میں  لڑائی  جھگڑے اور قتل و غارت گری  کاایک سبب چغلخوری ہے،چغلخورمحبتوں کا چور ہے، چغلخورعقلوں کےدشمن ہیں، چغلخور نفرتیں پھیلانےکاسبب ہے،چغلخورلڑائی جھگڑےکروانےوالی شیطانی مشین  ہے، آئیے! چغلخوری کےمتعلق تین (3)فرامینِ  مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں ، چنانچہ

٭ارشادفرمایا:تم میں میرے سب سے زيادہ ناپسند یدہ لوگ وہ چغلخورہیں جو دوستو ں کےدرمیان تفرقہ ڈالیں اورپاکدامن لوگوں میں عیب ڈھونڈیں۔(مجمع الزوائد،کتاب الادب،باب ماجاءفی حسن الخلق، ۸/۴۸، رقم: ۱۶۶۶۸)     

٭ارشادفرمایا:غیبت اورچغلی ایمان کو اس طرح قطع کر دیتی ہیں جیسےچرواہادرخت کو کاٹ دیتاہے۔