Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

وابستہ تھے اور فرائض وواجبات کے ساتھ ساتھ سنن ومستحبات پر اخلاص واستقامت سے  عمل  کرنے والے  تھے مگر   کسی کو مالی مسائل نے دورکیا تو کسی کو بیماریوں نے دھکا مارا،کوئی مصروفیت کے سبب چھوڑ گیا توکسی نے شادی  کے بعدآنا چھوڑ دیا اور  کوئی والدین کے منع کرنے پر   مدنی ماحول سے دور ہوگیا ۔ بہرحال وجہ کوئی بھی ہو  ہمیں ان پُرانے اسلامی بھائیوں  پر انفرادی  کوشش  کرکے  انہیں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں  اپنے ساتھ لانا چاہیے  ،مدنی مذاکروں  ، مدنی دوروں  اور مدنی قافلوں   میں شرکت کی دعوت پیش کرنی چاہیے   اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس  کی برکت سے مدنی کاموں کو  چار چاند لگ جائیں گے اور ان اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنا تو ہمارا مدنی انعام بھی ہے چنانچہ مدنی انعام نمبر 55 ہے :کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک اسلامی بھائی کو (جو پہلے مدنی ماحول میں تھے مگر اب نہیں آتے ) تلا ش کر کے ان کو مدنی ماحول سے وابستہ  کرنے کی کوشش کی؟(مگر جس پر تنظیمی پابندی ہو اسے نہ چھیڑیں)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسلام میں بہن کا مقام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دینِاسلام نےبہنوں  کےحقوق بھی اجاگرفرمائےاوراپنے ماننے والوں کو اپنی سگی ورضاعی بہنوں کے ساتھ بھی حُسنِ  سُلُوک سےپیش آنے کا درس دیا ہے کیونکہ بہنیں ہی بھائیوں کےنخرےبرداشت کرتی ہیں،ان کی فرمائشیں پوری کرتی ہیں،دکھ سکھ کی گھڑی میں بھائیوں کا ساتھ دیتی ہیں،بہنیں ہی اپنے بھائیوں کےلئےدعائیں کرتی ہیں،والدہ کےانتقال کے بعد گھر کا سارا کام کاج اپنے ذمے لےکر والدہ کی کمی محسوس نہیں ہونےدیتیں، جبکہ زمانۂ جاہلیت میں ان کے ساتھ انتہائی بُراسُلوک کیاجاتاتھا۔عورتوں کےسب سےبڑےخیرخواہ،اللہکےمحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:جس كى3 بىٹىاں ىا3بہنىں ىا2بىٹىاں ىا2بہنىں ہوں اور اس نےان كےساتھ