Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر آپ چاہتے ہیں کہ  ہم  اور ہماری اولاداپنے بہن بھائیوں ، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دوست احباب   سےحُسنِ سلوک  کرنے والے بن جائیں تو آج ہی  عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور  ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، ذیلی حلقے کے ان  12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام نمازِ فجرکےبعد  مَدَنی حَلْقہ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اس مدنی حلقےمیں نمازِفجرکےبعدتین آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂکنز الایمان وتفسیرخزائنُ العرفان/تفسیرنورُالْعرفان/تفسیرصِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات) اورآخرمیں شَجْرہ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہے،اس کے بعد شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوْرادووظائف اوراِشراق وچاشت کےنوافل پڑھنےکی بھی ترکیب ہوتی ہے۔قرآنِ مجیدپڑھنے پڑھانے اورسمجھنےسمجھانےکی توکیابات ہے۔رسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاِرْشادفرمایا:جس شخص  نے قرآنِ پاک سیکھااورسکھایااورجو کچھ قرآنِ پاک میں ہے،اس پرعمل کیاتوقرآن شریف اس کی شفاعت کرے گااور جنّت میں لے جائے گا۔(تاریخ ابن عساکر،۴۱/۳، معجم کبیر، ۱۰/۱۹۸ حدیث:۱۰۴۵۰)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی  چاہئے کہ ہم   دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو  کر12مدنی کاموں  کےذریعےدعوتِ اسلامی کامدنی پیغام  خوب عام کریں اورشریعت کےدائرےمیں رہتےہوئے دنیا کےساتھ ساتھ اپنی آخِرت  بہتر بنانےکی کوشش کریں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!یہ مدنی ماحول بگڑےہوئے لوگوں کو سُدھارنےمیں کافی مدد فراہم کرتاہے۔

پُرانے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم مدنی کاموں کے ذریعے نئے نئے اسلامی بھائی تو تیار کرتے ہی ہیں مگر  ہمیں ان پُرانے اسلامی بھائیوں  سے  بھی رابطہ رکھنا چاہیے جو    پہلے مدنی ماحول سے