Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

وعَداوَت نہ رکھو، پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی بُرائی بیان نہ کرو اوراے اللّٰہ کے بندو! بھائی بھائی بن کررہو۔(بخاری،کتاب الادب،باب  یا ایہاالذین  امنواجتنبوا۔۔الخ    ۴ / ۱۱۷،الحدیث:۶۰۶۶)

مشہور مفسرِ قرآن ،حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مُفْتی احمدیارخان   رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتےہیں: بدگُمانی، حَسَد، بُغْض وغیرہ وہ چیزیں ہیں جن سے مَحَبَّت ٹوٹتی ہے اور اِسلامی بھائی چارہ مَحَبَّت چاہتا ہے، لہٰذا یہ عُیوب چھوڑو تاکہ بھائی بھائی بن جاؤ۔(مراٰۃ المناجیح،۶/۶۰۸)مَعلوم ہوا کہ حَسَد اس قَدر  بُرافعل ہے کہ اس کے سبب نہ صِرْف ہمارے نیک اَعْمال ضائِع ہوتے ہیں بلکہ مُسلمانوں کی آپس میں مَحَبَّت واُخُوَّت ختم ہوکر دلوں میں  بُغْض وعَداوت  پیدا ہوجاتی ہے۔لہٰذا آج  ہی حسد  کے گناہ سے توبہ کیجئے اور اپنے بہن بھائیوں کی خوشیاں  دیکھ کر ان سے جلنے کے بجائے    ان  کی نعمتوں میں اضافے کیلئے اللہ پاک سے دعا بھی کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بچوں سے یکسا ں سلوک کیجئے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بہن بھائیوں میں اتفاق  اتحادقائم رکھنے کیلئے والدین کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔والدین  کوچاہيے کہ اپنے بچوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک  کریں   انہیں کوئی چیز دینے یا شفقت و محبت سے پیش آنے میں برابری کااصول اپنائیں۔بلاوجہِ شرعی کسی بچےکونظر انداز کر کےدوسرےکواس پر ترجیح نہ دیں کہ اس سے بچوں کے نازک دلوں پر  بچپن ہی سے بغض وحسد کی تہہ جم سکتی ہے جو ان کی شخصی تعمیر کے لئے نہایت نقصان دہ  ہے ۔ والدین کا کسی ایک بچے کے ساتھ  یہ امتیازی سلوک   دیکھ کر دوسرے بہن بھائی  احساسِ کمتری کا شکار ہوکر بسا اوقات ایسا قدم اٹھالیتےہیں جو ان کی اور والدین کی زندگی کےلئے انتہائی نقصان   ثابت ہوتاہے۔

بچپن میں تربیت  کریں