Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)، 12 جولائی 2018ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

قبرودفن کی سُنتیں اورآداب

٭ایک قبر میں ایک سے زیادہ بِلا ضَرورت دَفن کرنا جائز نہیں اور ضَرورت ہو تو کر سکتےہیں (بہار شریعت  جلداوّل ص۸۴۶، عالمگیری ج۱ ص۱۶۶ )٭ جنازہ قبر سےقبلےکی جانِب رکھنامُسْتَحب ہے تاکہ میِّت قبلے کی طرف سے قبر میں اتاری جائے۔ قَبْر کی پائِنْتی(یعنی پاؤں کی جانِب والی جگہ)رکھ کر سَر کی طرف سے نہ لائیں(  بہارِ شریعت  ج۱، ص ۸۴۴) ٭حسبِ ضَرورت دو یاتین اور بہتر یہ ہے کہ قَوی اور نیک آدَمی قبرمیں اُتریں ۔ عورَت  کی میِّت مَحارِم اُتاریں یہ نہ ہوں تو دیگر رِشتے دار یہ بھی نہ ہوں تو پرہیز گاروں سے اُتر وائیں(عالمگیری ج ۱ ص۱۶۶)٭ عورت کی میِّت کو اُتارنے سےلےکرتختےلگانےتک کسی کپڑے سے چُھپائے رکھیں٭قبر میں اُتارتے وَقْت یہ دُعاپڑھیں:بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ  رَسُوْلِ اللہ۔(  تنویر الابصار ج۳ص۱۶۶)٭میِّت کو سیدھی کروٹ پر لِٹائیں اور اُس کا مُنہ قبلے کی طرف کر دیں اورکفن کی بندِش کھول دیں کہ  اب ضَرورت نہیں ،نہ کھولی تو بھی حَرَج نہیں(عالمگیری ج۱ص۱۶۶،جوہرہ ص۱۴۰)٭کفن کی گرہ کھولنے والا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ۔ ترجمہ: اے اللہ!ہمیں اس کےاَجر سےمحروم نہ کر اور ہمیں اس کے بعد فتنے میں نہ ڈال۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص۶۰۹)٭قبر کچّی اینٹوں سے بند