Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

وَسَلَّمَاپنی رضاعی  بہن  کےساتھ کس قدرشفقت ومہربانی سےپیش آئے ،جس طرح آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی ازواج مطہرات،صحابیات اوردیگر خادماؤںرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّوغیرہ کیساتھ حُسنِ سلوک اوران کی دلجوئی فرمایاکرتےتھےاسی طرح آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عطاؤں اور نوازشوں کاسلسلہ اپنی رضاعی بہن کےساتھ بھی قابلِ دیدتھاکہ جب آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضاعی بہن حضرت شیماءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حاضرہوتیں تو آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَان کی تشریف آوری پرخوشی سےکھڑےہوجاتے،ان کی دلجوئی فرماتےاور ان پرخوب نوازشیں بھی فرماتے۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےاس پاکیزہ عمل میں ہمارےلئے نصیحت کے مدنی پھول موجود  ہیں کیونکہ آج ہم میں سے کئی اسلامی بھائی،بہن بھائیوں  والے ہیں مگر کیا ہم اپنےبہن  بھائیوں کے ساتھ محبتوں بھرا سُلوک کرتےہیں یانہیں؟،کیاہمارےبھائی،بہن بھی ہم سے راضی ہیں یانہیں؟کیاہم اپنےبھائی  بہنوں کوجھاڑتے،مارتےیا گالیاں تو نہیں دیتے؟کیاہم اپنی بہنوں کوخوش رکھنےکااہتمام کرتےہیں؟،کیاہم انہیں اپنےیہاں ہونےوالی تقریبات میں بلاتےہیں یا نہیں؟ کیاہم ان کےحقوق کوپامال تونہیں کرتے۔؟بہرحال ہمیں چاہئےکہ اسلامی تعلیمات کومشعلِ راہ بناتے ہوئےاپنے بھائی بہنوں کےمعاملےمیں شفقت ومہربانی جیساکردار ادا کریں اوراپنےآپ کوایسے ماحول سےوابستہ رکھیں کہ جہاں پرہمیں  رشتہ داروں کےحقوق کی بجاآوری کابھرپورذہن دیاجاتاہو۔ یادرکھئے!بھائی  بہنیں ایک دوسرےکہ دکھ درد کےمداوا ہوتےہیں مشکلات میں ایک دوسرے کا سہارا بنتےہیں،لیکن بسا اوقات  بہن بھائی اور یابہنیں ایک دوسرے کےخلاف  ہوجاتی ہیں اور آپس میں  ایک دوسری کو طعنے دیتی  اور ان کی دل آزاری کرتی  دکھائی دیتی ہیں،پھر جب کوئی   نقصان پہنچتا ہے تو اپنے  کئے پرشرمندہ ہوتی ہیں ، آئیے!اس  بارے میں ایک عبرت ناک واقعہ سنئے،چنانچہ