Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

ایک بَرہُوت نامی کنواں ہے،منقول ہےکہ وہ جہنم کےمنہ پرہے،وہاں رات کے وقت جا کر دیکھنااورپکارنا:اےفلاں!وہ تمہاری آوازکاجواب دےگاچنانچہ،وہ یمن گیااورجاکراس کنوئیں کے بارےمیں لوگوں سے دریافت کیا تو اس کی رہنمائی وہاں تک کر دی گئی، لہٰذارات کے وقت اس نے وہاں جا کر آواز دی:اے فلاں! پس اس کےدوست نے اس کی آواز کا جواب دیا تو اس نےپوچھا: میرےدینارکہاں ہے؟اس نےجواب دیا:میں نےاپنےگھرکی فلاں جگہ اسےدفن کردیااوراپنے بچوں کو بھی نہیں بتایا، ان کے پاس جاؤ اور وہاں گڑھا کھودو گے تو اپنامال پا لو گے، پھر اس نے پوچھا:کس چیز نے تمہیں یہاں پہنچایا حالانکہ میں تمہارے بارے میں اچھا گمان کرتا تھا؟ اس نے جواب دیا: ’’میری ایک غریب بہن تھی، میں نےاسےچھوڑدیا اوراس کےساتھ صلہ رحمی(رشتہ داروں کےساتھ حُسنِ سلوک)نہیں کرتا تھا،اس سبب سےاللہ پاک  نے مجھےیہ سزا دی اور مجھے اس مقام پر  پہنچا دیا۔(تنبیہ الغافلین، ص ۷۲ملخصا )

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ بیان کردہ حکایت  میں بہن سے قطع تعلقی کرنےاور صلہ رحمی نہ کرنےوالےکو سخت عذاب  میں  مبتلاکردیاگیاکیونکہ قطع تعلقی کرنےوالاجنت میں داخل نہیں ہوگاجیساکہ حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمان عالیشان ہے کہ قطع رحمی کرنے والاجنت میں داخل نہیں ہوگا۔( مسلم ، کتاب البروالصلۃ،باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا ،الحدیث:۶۵۲۰، ص۱۰۶۲)یادرکھئے!ایک مَضْبُوط و خُوشحال خاندان  کی بَقا کےلیےحُسنِ اخلاق اِنْتِہائی ضَروری ہے۔ اس  کابہترین   طریقہ یہ ہے کہ  والدین بچپن سے ہی  اپنی بچوں  کی پرورش میں  ذَرَّه  بھر کوتاہی نہ کریں  اور حسنِ اخلاق ، ملنساری اور آپس میں شفقت ومحبت کےحوالے سے ان  کی مدنی  تربیّت کا ایسااہتمام کریں کہ ہرکوئی ان کے بچوں کے تعریف کرے  کہ کتنے بااخلاق بچے ہیں ہر ایک سے بڑھ کر سلام ومصافحہ کرتے ہیں،مسکرا کر بات کرتے ہیں ،ہرکام کیلئے خوشی خوشی تیار رہتے ہیں۔یادرکھئے! بچے اپنے والدین