Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

       حضرت سَیِّدُناجَرِیْر بن حازِمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ خواب دیکھا  کہ میرا سر میرے ہاتھوں میں ہے،اس کی تعبیر جاننے کیلئے میں نے اپنا یہ خواب مشہور تابعی بزرگ  حضرت امام محمد بن سیرین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوسنایا(جو خوابوں کی تعبیر بتانے میں کافی مہارت رکھتے تھے) اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں،تواُنہوں نے ارشاد فرمایا :تمہارا کوئی بڑا بھائی ہے؟میں نےکہا:جی ہاں،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےارشادفرمایا:اس کےمُعاملےمیں اللہپاک سےڈرتےرہو،اس کےساتھ حُسنِ سُلُوک کابرتاؤکرواورقطع تعلّقی سےباز رہو۔(شعب الایمان، ۶/ ۲۱۰، حدیث:۷۹۲۸)  

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بڑے بھائی کوبھی چاہئےکہ یہ ذہن نہ بنائےکہ چھوٹے ہی میری عزّت کریں، میں چاہے ان کے ساتھ سخت لہجےمیں بات کروں ۔یاد رکھئے!  اسلام  نے ہرایک کےحُقُوق وآداب بیان فرمائے ہیں،جہاں چھوٹوں  کوحکم دیاکہ اپنے بڑوں کا ادب کریں، وہیں بڑوں کوبھی حکم دیاکہ وہ بھی  چھوٹوں سےشَفْقَت ومَحَبَّت  کابرتاؤکریں،ان کی ضروریات کا خیال   رکھیں،ان کی اچھی تربیت کریں ۔آئیے! اس بارے میں دو(2) فرامینِ مصطفےٰ   سنئے ، چنانچہ  

       ارشادفرمایا:لَیْسَ مِنَّامَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَاوَیُوَ قِّرْ کَبِیْرَنَاوَیَعْرِفْ  لَنَا حَقَّنَا۔یعنی جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ، ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور مُسلمان کا حق نہ جانے، وہ ہم سے نہیں۔  (معجم الکبیر،١١/ ٣٥٥، حدیث:١٢٢٧٦)

                             رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت  سَیِّدُناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے  ارشاد فرمایا:بڑوں کی عزّت کرو ، چھوٹوں پر رحم کرومیں اور تم قیامت میں یُوں آئیں گے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی انگلیوں کو ایک ساتھ مِلایا۔(المطالب العالیہ،کتاب الرقاق،باب الوصایا النافعۃ، ٧/٥٧٠     حدیث:٣١٤٣)