Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ پاک و ہند کےوہ عَظیم تَرِین مُتَرْجِمْ(ترجمہ کرنےوالے)ہیں جنہوں نے قرآنِ کریم کاایساترجمہ پیش کیا ہے،جس میں رُوحِ قرآن کی حقیقی جھلک مَوجُودہے،حیرت و تعجب کی بات یہ ہے کہ لفظی ترجمہ ہونے کےساتھ ساتھ بامُحاوَرہ بھی ہے اوریہ آپ کےتَرْجَمے کی بہت بڑی خُوبی ہے۔٭آپ نے تَرْجَمہ کرواتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ ترجَمہ لُغَت کےمطابق ہواورالفاظ کے مختلف مَعانی میں سے ایسے مَعانی کا انتخاب کیا جائے جو پہلےاوربعدوالی آیت کےتعلُّق کوقائم رکھ سکے۔٭اس ترجمےسےقرآنی حقائق،عِلْم ومَعارف کے وہ پوشیدہ رازظاہرہوتے ہیں جو عام طور پر دوسرے ترجموں سے واضح نہیں ہوتے۔ ٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ترجمے کی ایک نُمایاں ترین خصُوصیت یہ بھی ہےکہ آپ نے ہرمُبارک مَقام پرانبیائےکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکےادب و اِحترام اورعزّت وپاکدامنی کا بالخصوص لحاظ رکھاہے۔(فیضانِ اعلیٰ حضرت،ص ۴۷۶) ٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمانعلْم وحکمت کا خزانہ اورایمان کی حقیقی دولت ہے۔٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمان میں احادیث ِ مُبارکہ،تابعین وتبع تابعین کےاقوال اورسلف صالحین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن کی قابلِ اعتمادتفسیروں  کا خُلاصہ بھی مَوجُودہے۔٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمان دُنیا کا بہترین ترجمۂ قرآن ہے،جو کسی لائبریری میں بیٹھ کر یاکسی دُوسرے ترجمے کو دیکھ کریا تفاسِیر و اَحادیث یالُغات کی کتابوں کو پڑھ کرنہیں کیا گیا بلکہ زبانی لکھوایا گیا ہے۔(ماہنامہ معارفِ رضا،ص87،کراچی ستمبرتا نومبر2008عیسوی)

خدمت قرآنِ پاک کی وہ لاجواب کی راضی رضا سے صاحبِ قرآں ہے آج بھی

احمد رضا کا تازہ گُلستاں ہے آج بھی                     خورشیدِ علم اُن کا دَرخشاں ہے آج بھی

(مناقبِ رضا،ص۶۷)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناًقرآنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات اور سلامتی واَمن کے