Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! خدمتِ دین اور فروغِ علم دِین کے سلسلے میں اس اُصول پر بھی دعوتِ اسلامی کافی حد تک عمل پیرا ہے جس کی ایک کڑی دعوتِ اسلامی کے مُلک و بیرو نِ مُلک سُنّتوں کی خدمت کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلے اور دعوتِ اسلامی کے مبلغین اور اراکینِ شوریٰ کے وقتاً فوقتاً  نیکی کی دعوت کی خاطر دورے بھی ہیں ۔علاوہ ازیں ِ مُلک و بیرونِ مُلک پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر کتب و رسائل بھی پہنچائے جارہے ہیں۔

(10)مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایتِ مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت وبِلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۹/۵۹۹بتغیرقلیل)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی نے اِس مدنی پھول پر عمل کرتے ہوئے”مدنی چینل“ اور”آئی ٹی“کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا جبکہ دیگر کتب و رسائل کی اشاعت کے ساتھ ساتھ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ(دعوتِ اسلامی)کی اِشاعت کی صورت میں پرنٹ میڈیا کے جدید ذرائع بھی استعمال کئے ہیں۔

اللہ کریم اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے طفیل عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے ۔   

اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسلمانوں کے ساتھ شفقت ونرمی کا معاملہ فرماتے تھے ۔

اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ غریبوں کی دل کھول کر مدد فرماتے تھے۔

اللہ کریم ہمیں بھی اعلی حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نَقْشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم