Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

چند دُنیوی و اُخْرَوِی فوائد(Benefits) کے بارے میں سنتی ہیں،چنانچہ

مِسواک کی25 بَرَکتیں

حضرت علَّامہ سیِّد اَحمد طَحْطاوِی حَنَفِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نَقْل فرماتے ہیں:٭مِسواک شریف کو لازِمکرلو،اِس سے غفلت نہ کرو۔اِسے ہمیشہ کرتے رہو کیونکہ اِس میں اللہ کریم کی خوشنودی ہے،٭ہمیشہ مِسواک کرتے رہنے سے روزی میں آسانی اور بَرَکت رہتی ہے،٭دَردِ سر دُور ہوتا ہے،٭بلغم کو دُور کرتی ہے،٭نظر کو تیز کرتی ہے،٭مِعدے کو دُرست رکھتی ہے،٭جسم کو توانائی بخشتی ہے،٭حافظہ(قُوتِ یادداشت)کو تیز کرتی ہے اور عَقْل کو بڑھاتی ہے،٭دل کو پاک کرتی ہے،٭ نیکیوں میں اِضافہ ہوجاتا ہے،٭فرشتے خوش ہوتے ہیں،٭مِسواک شیطان کو ناراض کردیتی ہے،٭کھانا ہضم کرتی ہے،٭بڑھاپا دیر میں آتا ہے،٭پیٹھ کو مضبوط کرتی ہے،٭بدن کو اللہ پاک کی اِطاعت کے لیے قُوَّت دیتی ہے،٭ نَزع میں آسانی اور کَلِمۂ شہادَت یاد دلاتی ہے،٭قِیامتمیں نامَۂ اعمال سِیدھے ہاتھ میں دِلاتی ہے،٭ پُل صراط سے بجلی(Light)کی طرح تیزی سے گزار دے گی،٭حاجات پُوری ہونے میں اُس کی اِمداد کی جاتی ہے،٭قبر میں آرام وسُکون پاتا ہے،٭اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،٭دنیا سے پاک صاف ہوکررُخصت ہوتا ہے،٭سبسے بڑھ کر فائدہ یہ ہے کہ اِس میں اللہ پاک کی رِضا ہے۔(حاشیۃطحطاوی،کتاب الطہارۃ،ص۶۹ملخصاً)

(مسواک شریف کے فضائل،ص۱۹)

سائنسی اعتبار سےمِسواک کے طِبّی فائدے

اَمریکا کی ایک مشہور کمپنی کی تحقیقات کے مطابقمِسواک میں نقصان دینے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیَّت کسی بھی دوسرے طریقے کی نسبت20فیصد زیادہ ہے،٭سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق مِسواک کے ریشے بیکٹیریا کو چھوئے بغیربراہِ راست ختم کردیتے ہیں اور دانتوں