Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

خوش نصیب فالِج اور  کینسر سے بچ جاتے ہیں۔٭وُضو کرنے والوں کے اَعضاء بروزِقِیامت چمکتے ہوں گے۔٭وُضوکرنےوالوں کے  چہرے تر  وتازہ اور خوبصورت ہوتے ہیں۔٭وُضومیں مسواک کرنے والوں کا خاتِمہ اِیمان پر ہوتاہے۔ ٭وُضو میں سَر کا مَسح کرنے سے رِیڑھ کی ہڈی اور حرام مَغْز کی خرابی سے حفاظت رہتی ہے۔٭وُضو کے دوران ناک میں پانی ڈالنے سے نظر تیز ہوتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پانی میں اِسراف سے بچنےکےمَدَنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان  کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے پانی میں اِسراف سے بچنےکے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممُلَاحَظَہ کیجئے:(1)فرمايا:وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے  میں کچھ خَیر(بھلائی )نہیں اور وہ کام شَیْطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال،۹/۱۴۴،حدیث:۲۶۲۵۵)(2)آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا توفرمایا:اِسراف نہ کر،اِسراف نہ کر۔( اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔ الخ،۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴)٭اگروَقف کے پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا بِالْاِتِّفاق حرام ہے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکار گیا اِس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔٭وُضوکرتے وَقْت نَل اِحتِیاط سے کھولئے،دَورانِ وُضو مُمْکِنَہ صُورت میں ایک ہاتھ نَل کے دَستے پر رکھئے اور ضَرورت پُوری ہونے پر بار بار نَل بند کرتے رہئے۔٭مِسواک،کُلّی،غَرغَرہ ،ناک کی صفائی، ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مَسح کرتے وَقْت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نَل بند کرنے کی عادت بنائیے ۔٭سَردیوں میں وُضو یاغُسْل کرنے، برتَن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نَل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔٭منہ دُھونے کے لئے