Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

  سے اَعمال بجالانے والوں  کو ثواب نہیں  ملے گا۔ اگر ہم عمل اللہ پاک کو خوش کرنے کیلئے کریںگی تو ثواب بھی ملے گا اور ضِمناً اِس کے فوائد بھی حاصل ہوجائیں گے۔لہٰذا ظاہِری اور باطِنی آداب کومَلْحُو ظ رکھتے ہوئے وُضُو بھی ہمیں اللہ کریم کی رِضا ہی کیلئے کرنا چاہئے ۔

مِرا ہر عمل بس تیرے واسِطے ہو       کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۰۵)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اگرچہ وُضو کی بَرَکت سے ہم ظاہری پاکیزگی کا اِہتمام کرنے میں کامیابہوجاتی ہوں گی مگر اِس سے زیادہ ہمیں اپنے باطِن یعنی اپنے دل کو گناہوں کی گندگیوں سے پاک و صاف رکھنے کی بے حد ضرورت ہے۔لہٰذاجس طرح وُضو کرنےسےہم ظاہرکوگناہوں سے پاک کرلیتی ہیں اِسی طرح   تَوبہ واِستغفار کے ذریعے اپنےباطِن کو صاف کریں اور پھر ربِّ کریم کی بارگاہ میں  جُھکیں  تو اور بھی زیادہ بَرَکتیں  نصیب ہوں گی ۔

تصوُّف کا عظیم مَدَنی نسخہ

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”اِحیاءُ العُلوم“جلد اوّل کے صَفْحہ نمبر 425پر حُجَّۃُ الْاِسْلامحضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ باطِنی صَفائی کی اَہَمِّیَّت کو اُجاگر کرتے ہوئےفرماتے ہیں:جب وُضو سے فارِغ ہو اور نماز کی طرف مُتَوَجِّہ ہو تو دل میں یہ خیال ہونا چاہئے کہ میں نےاپنے ظاہر کو تو پاک کرلیا جس پر مخلوق کی نظر پڑتی ہے۔لہٰذا اب دل کو پاک کئے بغیر بارگاہِ الٰہی میں مُناجاتکرنے سے حیا کرنا چاہئے کہ اِسے تو اللہ پاک مُلاحَظَہ فرما تا ہے اوریہ بات یقینی ہے کہ دل کی پاکیزگی تَوبہ سے حاصِل ہوتی ہے۔دل کا بُرے اَخلاق سے کنارہ کش اوراچھے اخلاق سے مُزَیَّن ہونا ضروری ہے ۔تو جو صِرْف ظاہِری طَہارت پر اِکْتِفا کرتا ہے وہ اُس شخص کی طرح ہے جس نے بادشاہ کو گھر میں آنے کی دعوت دینے کا اِرادہ کیا اوراَندرونی حِصّے کو گندگیوں سے آلودہ چھوڑ کر بیرونی حصّے پر چُونا