Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

طرح روزہ نہ ہو توکُلِّی کےساتھ غَرغرہ کرنابھی سُنّت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناک میں پانی ڈالنے کےطِبِّی فوائد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دورانِ وُضو ناک میں پانی ڈالنا طِبِّی اِعتبار سے بہت مفید ہے  اور یہ  عمل کئی بیماریوں سے محفوظ  رکھتاہے کیونکہ  ہم سارا دن ناک کے ذریعے سانس لیتی ہیں،جس کے سبب سانس کے ذریعے  ناک میں دُھواں،گَرد و غُبار اور طرح طرح کے جراثیم چلے جاتے ہیں۔دن بھرمیں وُضُو کرتے ہوئے تقریباً15مَرتبہ ناک میں پانی ڈالنے سے یہ جراثیم،گردوغبار اور دُھوئیں سے ہونےوالی مُہْلِک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوجاتا ہیں،اِسی طرح پھیپھڑوں کو ایسی ہَوا درکار ہوتی ہے جو جراثیم،دُھوئیں اور گَرد و غُبار سے پاک ہواور اُس میں80فیصدرَطُوبت(یعنی تَری)ہو،ایسی ہَوافراہم کرنے کے لئے اللہ پاک نے ہمیں  ناک کی نعمت سے نوازا ہے،وُضُو کرتے ہوئے ناک  میں پانی ڈالنے کی بَرَکت سے ہم بےشُمارپیچیدہ اَمراض سے محفوظ ہوجاتی ہیں،دائمی نَزلہ اور ناک کےزخم کےمریضوں  کے لئےناک کا غُسْل(یعنی وُضُو کی طرح ناک میں پانی چڑھانا)بے حد مفید ہے اور ماہِرینِ”ہائیڈروپیتھی“یعنی پانی سےعلاج کےماہِرین کےنزدیک ناک میں پانی ڈالنا بَصارَت(نظر)کوتیز کرتا ہے۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!عُموماً بعض  لوگ اپنے چہرے(Face)کی خوبصورتی و ترو تازگی  بڑھانےاور کیل مہاسوں سے جان چُھڑانےکے لیے چہرے پر مُختلِف ٹوٹکے و نسخے آزماتے اور مہنگی مہنگی کریمیں لگاتے ہیں تاکہ چہرےپر مَصنوعی چمک دمک آجائے۔یاد رکھئے!ٹوٹکے و نسخے آزمانے اور مہنگی کریمیں لگانے کے بعد چہرہ وقتی طور پر تو چمکدار ہوجاتا ہے مگر بعد میں اِن کے سبب چہرے پر جُھریاں،دانے،کیل مہاسے اور عجیب و غریب داغ نکل آتے ہیں،جو سخت تکلیف کا سبب بنتے ہیں اور اِن کے سبب چہرہخوبصورت ہونے کے بجائے بدصُورت ہوجاتا ہے۔چہرے کی خوب صُورتی کو چار چاند لگانے