Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

صابون کا جھاگ بنانے میں بھی پانی اِحتیاط سے خَرْچ کیجئے۔٭اِستِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون رکھئے جس میں پانی بالکل نہ رکے۔٭نَل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِس کا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔٭کھانا کھانے،چائے یا کوئی مشروب پینے،پھل کاٹنے وغیرہ مُعامَلات میں خوب احتیاط فرمائیے تاکہ ہر دانہ،غذا ئی ذرّہ اور ہر قطرہ استِعمال ہوجائے ۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۵،۴۶،۴۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کُتُب،بہارِشریعت حِصّہ16(312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مَدَنی پھول“اور ”163 مَدَنی پھول “ھَدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد