Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

سَرانسان کےتمام اَعضاسےزِیادہ اَہَمِّیَّت رکھتاہے،تمام اَعضاء کے اَفعال کا تَعَلُّق دِماغ سے ہوتاہے،سَر اور گَردن کےدرمیان’’حَبْلُ الْوَرِیْد‘‘واقع ہوتی ہے،جسے شہ رگ بھی کہاجاتاہے۔اِس کاتَعَلُّق رِیڑھ کی ہڈی،حرام مَغْز  اور  جسم کے تمام تَر جوڑوں سے ہوتا ہے،سَر اورگردن کامسح کرنے سے رِیڑھ کی ہڈی اورحرام مَغْز کی خرابی سےپیدا ہونےوالےاَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہوتاہے،اِسی طرح انسانی جسم میں سب سےزیادہ گردوغبار اور دُھول مٹی سے آلود ہونے والی چیز پاؤں ہیں۔انفیکشن سب سے پہلے پاؤں کی اُنگلیوں کےدرمیانےحِصّےمیں شروع ہوتا ہےاورشوگرکےمریضوں کو پاؤں کا اِنفیکشن زیادہ ہوتا ہے،پیر کےتلوؤں کا ہتھیلیوں کی طرح تمام اَعصاب خاص طورپرتمام غُدود سے تَعَلُّق رہتا ہے،لہٰذا پاؤں دھونے کی بَرَکت سے بُھوک کی کمی،تیز بخار،عِرْقُ النَّسَاء،نَکسیر،یَرقان،گَنٹھیا، بَواسیر، چکّر،جِنسی کمزوری،قَبْض،سانس پُھولنے وغیرہ  سے آرام رہتا ہے۔

(مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وضو کرنے میں کیا نِیَّت کریں؟

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! وُضُو کے طِبّی فوائد سُن کر اُمّید ہے کہ ہمارا باوُضو رہنے کا ذِہْن بنا ہوگا مگر یاد رکھئے!فَنِّ طِبّ ظَنِّیات پرمَبنی ہے۔سائنسی تحقیقات بھی حَتْمی(یعنی فائنل)نہیں  ہوتیں،بدلتیرَہتی ہیں۔ ہاں!اللہ پاک و رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکامات اَٹل ہیں  وہ نہیں  بدلیں  گے۔ہمیں سُنّتوں  پر عمل طِبِّی فوائدپانے کے لئے نہیں  صِرْف و صِرْف رِضائے اِلٰہی کی خاطر کرنا چاہئے، لہٰذا اِس لئےوُضُو کرنا کہ میرا بلڈپریشر نارمَل ہوجائے یا میں  تازہ دم ہوجاؤں گا یا ڈائٹنگ کے لئے روزہ رکھنا تاکہ بھوککے فوائِد حاصل ہوں۔سَفَرِ مدینہ اِس لئے کرنا کہ آب و ہوا بھی تبدیل ہوجائے گی،گھر اور کاروباری جھنجٹسے بھی کچھ دن سُکون ملے گا یا دینی مُطالعہ(Study) اِس لئے کرنا کہ میرا ٹائم پاس ہوجائے گا۔اِس طرح کی نِیّتوں