Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

دُھلائے کچھ عرصے بعد اُن کی بیماری کم ہوگئی۔پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ(5) بار ہاتھ،منہ اور پاؤں  دُھلوائے تو مَرَض میں  بَہُت اِفاقہ ہوگیا(یعنی کمی آ گئی)۔ یِہی ڈاکٹر اپنے مَقالے کے آخِر میں  اِعتِراف کرتا ہے:مسلمانوں  میں  مایوسی کا مَرَض کم پایا جاتا ہے کیوں  کہ وہ دن میں  کئی مرتبہ ہاتھ، منہ اور پاؤں  دھوتے(یعنی وُضُو کرتے) ہیں۔(وضو اور سائنس،ص۲-۳)

مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے     ہو اِیمان پر خاتِمہ یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)

وُضُو اور ہائی بلڈپریشر

ایک ہارٹ اِسپشلسٹ کا بڑے وُثوق(یعنی اِعتماد)کے ساتھ کہنا ہے:ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وُضُو کرواؤ پھر اُس کا بلڈ پریشر چیک کرو لازِماً کم ہوگا۔ایک مسلمان ماہِرِ نفسیات کا قول ہے:’’نفسیاتی اَمْراض کا بہترین عِلاج وُضو(Ablution) ہے۔“مغربی ماہِرِین نفسیاتی مریضوں  کو وُضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں۔(وضو اور سائنس،ص۳)

وُضُو اور فالِج

وُضو میں جو ترتیب وار اَعضاء دھوئے جاتے ہیں  یہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔ پہلے ہاتھ پانی میں  ڈالنےسے جسم کا اَعصابی نِظام مُطَّلع ہوجاتا ہے اور پھر آہِستہ آہِستہ  چہرے اور دِماغ کی رگوں  کی طرف اِس کےاَثرات پہنچتے ہیں۔ وُضُو میں  پہلے ہاتھ دھونے پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں  پانی ڈالنے پھر چہرہ اور دیگر اَعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔اگرچہرہ دھونے اور مَسْح کرنے سے آغاز کیا جائے تو بدن کئی بیماریوں  میں  مُبْتَلا  ہوسکتا ہے۔(وضو اور سائنس،ص۳)

جو ہیں بیمار صحّت کے طالب اُن پہ فرما کرم ربِّ غالِب

تجھ سے رَحم و کرم کی دُعا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے