Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

اور اِسے تر و تازگی بخشنے کے لئے وُضو ایک بہترین نسخہ ہے،کیونکہ وُضو میں تین(3)بار چہرہ دھویا جاتا ہے جس کے سبب نہ صِرْف چہرے کی رونق میں اِضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اِس کی بَرَکت سے دیگر بہت سے طِبِّی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔آئیے!وُضو میں  چہرہ  دھونے کےچند طِبِّی فوائد کےبارے میں سُنئے اور باوُضو رہنے کی عادت بناکر اِس کی بَرَکتیں لُوٹئے،چنانچہ

چہرہ  دھونے کے طِبِّی  فوائد 

وُضوکےدوران چہرےپرتین(3)بار ہاتھ پھیرنےسے نہ صِرْف دماغ پُرسُکون ہوجاتا ہے بلکہ چہرےپر چمک،جِلْد میں نَرمی اورلَطافت پیدا ہوجاتی ہے۔گردو غبار صاف ہوکرچہرہ بارونق و پُرکَشِشْاور بارُعب ہوجاتا ہے۔آنکھوں کےحِصّوں کوتسلّی پہنچتی ہے اور آنکھیں پُرکَشِشْخوبصورت اور پُرخُمار ہوجاتی ہیں۔ایک یورپین ڈاکٹر نےمَقالہ لکھاجس کا نام تھا”آئی واٹر ہیلتھ(Eye Water Health)جس میں اُس نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ اپنی آنکھوں کو دن میں بار بار دھوتے رہو ورنہ تمہیں خطرناک بیماریوں سےدوچارہوناپڑےگا،دن میں کئی بار چہرہ دھونے سےمنہ پرکیل نہیں نکلتےیاکم نکلتے ہیں۔چینی ماہرین کی تحقیق کےمطابق چہرہ دھونے سے پیٹ میں چھوٹی آنت، سینہ، بڑی آنت وغیرہ پر بھی اچھےاثرات مُرَتَّب ہوتے ہیں جس کی بدولت آشوبِ چشم، چکر آنا، کمزوری، دانتوں کی کمزوری،سَر درد، تھکاوٹ اورگھبرا ہٹ وغیرہ میں نُمایاں کمی ہوتی ہے،وُضوکے دوران چہرہ دھونے سے بھنویں پانی سے تر ہوجاتی ہیںاور میڈیکل اُصول کے مطابِق بَھنویں تَر کرنے سے آنکھوں کے ایک ایسے مرض کے اِمکانات خَتم  ہوجاتےہیں۔ جو انسان کو بَصَارَت سے محروم کر سکتا ہے۔

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت                    رہوں باوُضو میں سَدا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۲)

سَر کا مَسح کرنے اور پاؤں دھونے کے طِبِّی فوائد