Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

میں اَعضائے وُضو کو دھونےکے چند طبّی فوائد سنئے،چنانچہ

وُضو کی حکمت کے سبب قَبولِ اسلام

    شَیْخِ طریقت،اَمیرِاہلسنت،بانیِ دعوت اسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رِسالے”وُضواورسائنس“کے صَفْحہ نمبر1اور2پر تحریر فرماتےہیں:ایک صاحِب کا بیان ہے:میں نے بیلجیئم میں یونیورسٹی کے ایک غیر مُسْلِم طالبِ عِلْم(Student)کو اِسلام کی دعوت دی۔اُس نے سُوال کیا،وُضُو میں کیا کیا سائِنسی حِکمتیں ہیں؟میں لاجواب ہوگیا۔اُسکو ایک عالِم صاحب کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔یہاں  تک کہ سائِنسی معلومات رکھنےوالے ایک شخص نے اُس کو وُضُوکی کافی خوبیاں بتائیں،مگرگردن کےمَسح کی حکمت بتانے سےوہ بھی قاصِر رہا۔وہ غیر مُسْلِم نوجوان چلاگیا۔کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا:ہمارے پروفیسر نےدَورانِلیکچر بتایا:اگر گَردن کی پُشْت اور اَطراف پر روزانہ پانی کےچند قطرے لگا دیئے جائیں تو رِیڑھ کی ہڈّی اورحرام مَغْز کی خرابی سےپیدا ہونےوالےاَمراض سےتَحَفُّظ حاصِل ہوجاتا ہے ۔یہ سُن کر وُضُو میں  گردنکےمَسح کی حکمت میری سمجھ میں  آگئی،لہٰذا میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں اور وہ مسلمان ہوگیا۔(وضو اور سائنس ،ص۱-۲)

مغرِبی جرمنی کا سیمینار

مغرِبی ممالِک میں  مایوسی کا مَرَض ترقّی پر ہے،دِماغ فَیل ہورہے ہیں،پاگل خانوں  کی تعداد میں  اِضافہہوتا جارہا ہے۔نفسیاتی اَمراض کے ماہِرِین کے یہاں مریضوں  کا تانتا بندھا رہتا ہے۔مغرِبی جرمنی کے ڈِپلومہہولڈر ایک پاکستانی فِزیو تھراپِسٹ کا کہنا ہے:مغرِبی جرمنی میں  ایک سیمینار ہوا جس کا موضُوع تھا”مایوسی(Depression)کا علاج اَدوِ یا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں  سے ممکن ہے۔“ایک ڈاکٹر نے اپنے مَقالے میں  یہ حیرت اَنگیز انکِشاف کیا کہ میں  نے ڈِپریشن کے چند مریضوں  کے روزانہ پانچ(5)بار مُنہ