Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid
ایک سَروے کےمطابِق اگردنیا میں100مریض کینسرکے ہوں تو اُن میں 5فیصد مسلمان ہوں گے یعنی مسلمانوں میں کینسر کےکم ہونے کی ایک وجہ مسواک بھی ہے کیونکہ منہ کےاندر جو جراثیم ٹُوتھپیسٹ سےبچ جاتےہیں وہ مسواک کےباریک ریشوں کی مددسےمرجاتےہیں جس کی وجہ سے مسلمان منہ اور معدے کے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں ۔
مسواک سے گلے کے درد اور گردن کی سوجن کا طبّی علاج
ایک شخص کے گلے اور گردن میں درد تھا اور گردن میں سُوجَن بھی تھی۔گلے کے مَرَض کی وجہ سے اُس کی آواز بھی خراب تھی،گردَن کے دَرْد اورسُوجن کے باعِث اُس کا سَربھی چکرانے لگا تھاجس سے اُس کا حافِظہ کمزور(Weak)ہو چکا تھا۔یہ شخص ڈاکٹروں کے زیر علاج رہا مگر سب بے سُود ثابت ہوا۔کسی نے اُسے مِسواک کرنے کا مشورہ دیاتو وہ باقاعِدہ مِسواک کرنے لگا۔اِسی کے ساتھ ساتھ مِسواککے دوٹکڑے کرکے پانی میں اُبالتا اوراُس پانی سے غرارے کرتا۔ عِلاوہ اَزیں جہاں سُوجَن تھی وہاں کچھ دوابھی لگا تا رہا۔یہ علاج بڑا مفید ثابت ہوا ۔جب تحقیق کی گئی تو اُس کے تھائی رائیڈ گلینڈ مُتأَثِّر تھے جسکا اَثر سارے جسم پر ہوا تھا۔(اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ)مسواک والے علاج(کی بَرَکت)سے اُس کی یہ بیماری دور ہو گئی اور وہ تَنْدُرُسْت ہو گیا۔
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!سُناآپ نے!مسواک شریف کی بَرَکت سے مسواک کرنے والوں کوکس قدرفضائل و برکات نصیب ہوتے ہیں اور اُنہیں کیسے کیسے فوائد و ثمرات سمیٹنے کی سعادت ملتی ہے۔تو اگر ہم بھی باوُضو رہنے کی عادت بنالیں اور مسواک کی سُنّت پر ہمیشگی اِختیار کرلیں تو یقیناً یہ فضائل وبَرَکات اور فوائد وثمرات ہمیں بھی نصیب ہوجائیں گے۔آئیے!نِیَّت کرتی ہیں کہ آج سے دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہیں گی،مسواک کی پیاری پیاری سُنّت زندہ کریں گی ،دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ