Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

بہار مکتب پرجمع کروادیں ۔“

یقیناً  مُقَدَّر  کا  وہ  ہے  سِکَنْدَر          جسے خَیر سے مِل گیا مَدَنی ماحول

دُعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا  لگا  دے     نہ چھوٹے کبھی بھی  خدا  مَدَنی  ماحول

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!منہ ہمارے بدن کا ایک ایسا قیمتی حِصَّہ ہے جس کے کئی فوائد ہیں، مثلاً مُنہ کے ذریعے ہم کھانا،پانی،دوائیں اور دیگر کئی چیزیں کھاتی پیتی  ہیں،اِسی منہ سے تلاوتِ قرآن بھی کرتی ہیں،حَمْد و نعت اور مَنْقَبَت بھی پڑھتی  ہیں،سلام و کلام بھی اِسی منہ سے کرتی ہیں،اِس کے علاوہ کئی اُمور اِسی مُنہ کے ذریعے سَرانجام دیتی  ہیں لہٰذا یہ تمام چیزیں ہم سے اِس بات کا تقاضا(Demand)کرتی ہیں کہ ہم اپنے منہ کو صاف سُتھرا رکھیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّدوران ِوُضُو کُلِّی اور غَرارے کرنے کی بَرَکت سے مُنہ بھی پاک و صاف رہتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی حفاظت ہوجاتی ہے۔آئیے!کُلِّی کرنے اور غَرارے کرنے کے چند طِبِّی فوائد مُلاحَظَہ  کیجئے،چنانچہ

کُلّی اور غَرارے کرنے کے طِبِّی فوائد

ہوا کےذَرِیعےلاتعداد مُہْلِک جَراثیم اور غذا کے اَجزا منہ اور دانتوں  میں  لُعاب کے ساتھ چِپک جاتےہیں۔اگر وُضو میں  مِسواک اور کُلِّیوں کے ذَرِیعے منہ کی بہترین صفائی نہ کی جائے تو کئی خطرناک اَمراض پیدا ہوسکتےہیں:مَثَلاً(1)ایڈز:اِس کی اِبتِدائی علامات میں مُنہ کاپکنابھی شامل ہے،(2)منہ کےکناروں  کا پھٹنا،(3)منہ میں  پَھپُھوندی کی بیماریاں اور چھالے وغیرہ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّوُضُوکرتے ہوئے کُلِّی کرنے سے اِن خطرناک  اَمراض سے تَحَفُّظ  حاصِل ہو جاتا ہے،کُلِّى سے اىک تو پانى کا ذائقہ اور بُو کا پتا چل جاتا ہے کہ جو پانى اِستعمال کىا جارہا ہے وہ حِفظانِ صحّت کے حوالے سے نقصان دہ تو نہىں،اِسی