Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۶-۱۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!سُنا آپ نے!وُضو میں کیسے کیسے مُوذِی اَمراض کا علاج اور بیماریوں سے شِفا رکھی گئی ہے کہ آج کی سائنس(Science)بھی اِس کے طِبّی فوائد و ثَمَرات کو بَیان  کر رہی ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ باوُضو رہنے کی عادت بنائیں تاکہ اِس کی بَرَکت سے ہمیں بھی بے شمار دُنیوی و اُخْرَوِی فوائد و ثَمَرات نصیب ہوجائیں۔یاد رہے!ہمیشہ باوُضو رہنا مُسْتَحَب اور اِسلام کی سُنَّت ہے۔ (فتاویٰ رضویہ،۱/۷۰۲ملخصاً)حدیثِ پاک میں بھی ہمیشہ باوُضو رہنے کی ترغیب و فضیلت موجود ہے،چنانچہ

ہر وَقْت باوُضو رہنے کی فضیلت

نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا:بیٹا!اگرتم ہمیشہ باوُضو رہنے کی اِستطاعت(طاقت)رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ مَلَکُ الْمَوْت جس بندے کی رُوح حالتِ وُضو میں قَبْض کریں اُس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔(شُعَبُ الْاِیمان،۳/۲۹:حدیث۲۷۸۳)

اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:بعض عارِفِیْن(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن)نے فرمایا:جو ہمیشہ باوُضو رہے اللہپاک اُسے سات(7)(Seven)فضیلتوں سے مُشَرَّف فرمائے:(1)مَلائکہ(فِرِشتے)اُس کی صحبت میں رَغبت کریں،(2)قلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے،(3)اُس کے اَعضاء تسبیح کریں،(4)اُس سے تکبیرِ اُولیٰ فَوتنہ ہو،(5)جب سوئے اللہکریم کچھ فِرِشتےبھیجے کہ جِنّ واِنس کے شَر سے اُس کی حفاظت کریں،(6)سَکراتِ مَوت اُس پر آسان ہو،(7)جب تک باوُضو ہو اَمانِ اِلٰہی میں رہے۔(فتاویٰ رضویہ،۱/۷۰۲)حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نَعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:بعض صُوفیاء(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن) فرماتے ہیں: پاک کپڑوں میں رہنا،پاک بستر پرسونا(اور)ہمیشہ باوُضو رہنا دل کی صفائی کا ذریعہ ہے۔(مرآۃ