Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

المناجیح،۱/۴۶۸)دعوتِ اسلامی کے اِشاعتیاِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کتابحافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“کے صَفْحہ نمبر 95پر لکھا ہے:ہروَقْت باوُضو رہنےکی عادت ڈالیے کہ باوُضو رہنے سے جہاں دیگر بے شمار فوائد وبَرکات حاصِل ہوتے ہیں  و ہیں اِحساسِ کَمتری سے  بھی نجات ملتی ہے۔ (حافظہ کیسے مضبوط ہو؟،ص۹۵-۹۶)

باوُضو رہنے کی عادت بنانے اور اِس پر اِستقامت پانے کا ایک بہترین ذریعہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتےہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کرنا بھی ہے۔شَیْخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہمولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے63 مَدَنی اِنعامات“نامی اپنے اِس رِسالے میں دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہنے کی ترغیب پر مُشْتَمِل ایک  مَدَنی اِنعام بھی شامل فرمایا ہے،چنانچہ

 مَدَنی اِنعام نمبر32میں ہے:کیا آج آپ دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہیں؟

اللہ کریم ہمیں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے  مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر  کرنے اور دن کا اکثر حِصَّہ با وُضو رہ کر اِس کی بَرکتیں لُوٹنے کی تَوفِیْق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت                 رہوں باوُضو میں سَدا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!عُموماً ہم روزانہ ہی نمازوں اور دیگر عبادات سے پہلے وُضو کرنے کیسَعادت حاصِل کر تی ہوں گی مگر شاید ہم نے کبھی اِس بات پر غور نہیں کیا ہوگا کہ آخر وُضو کی اِبتدا ہاتھ دھونے سے ہی کیوں  کی جاتی ہے؟۔تو یاد رکھئے!عُموماً ہم دن بھر میں اِن کی مدد سے اپنے کئی اُمور سَرانجام دیتی ہیں،جس کے سبب ہمارے ہاتھوں میں کئی قسم کے خطرناک جراثیم(Germs) لگ جاتے