Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

کرنے میں مشغولہوگیا تو ایسا شخص بادشاہ کے غَیْض وغَضَب کا کس قدر حق دار ہے۔اللہ پاک بہتر جانتا ہے۔(احیاء العلوم،کتاب اسرار الطہارۃ،۱/ ۱۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ تفتیشِ قراءت و مسائل

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!باطِنی صفائی کا طریقہ سیکھنے اور باوُضو رہنے کی عادت بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  وبیش 104 شعبہ جات میں دینِ مَتِیْن کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی شُعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ تفتیشِ قرات و مسائل“بھی ہے۔جس کا کام  ملک وبیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے  تحت مختلف دینی خدمات  انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی تفتیش کرناہے۔اس  تفتیش کا طریقہ کار  یہ ہے کہ ، مفتشہ اسلامی بہنیں ہی مبلغات ،مدرسات اسلامی بہنوں کا قراءت وشرعی مسائل سے متعلق  ٹیسٹ  لیتی ہیں ۔ جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان  اسلامی بہنوں کی  اخلاقی قابلیت  کے علاوہ ضروری دینی وتعلیمی  صلاحیت   پرکھی جائے  تاکہ دینی خدمات  کی ادائیگی میں بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں              اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ

       ٭صفائی سُتھرائی کو اِسلام میں بہت زیادہ اَہَمِّیَّت حاصِل ہے۔٭باوُضو رہنےوالوں کاشُمار نیک لوگوں میں ہوتاہے۔٭وُضو ظاہِری و باطِنی بیماریوں سے بچنے کا بہترین نُسخہ ہے۔٭وُضو کرنے والے