Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

صفائی سُتھرائی کی اہمیت پر احادیثِ مبارکہ

(1)فرمایا:اَلطُّھُوْرُنِصْفُ الْاِیْمَانِ یعنی صفائی آدھا اِیمان ہے۔(ترمذی،کتاب الدعوات،باب۹۲،حدیث:۳۵۳۰،۵/۳۰۸)

(2)فرمایا:بے شک اسلام صاف سُتھرا (دِین)ہے تو تم بھی پاکیزگی حاصِل کیا کرو کیونکہ جنت میںصاف سُتھرا رہنے والا ہی داخل ہوگا۔(کنز العمال،حرف الطاء، کتاب الطہارۃ، قسم الأقوال، الباب الاول فی فضلالطہارۃ مطلقاً،الجزء۹، ۵/۱۲۳،حدیث: ۲۵۹۹۶)

(3)فرمایا:جو چیز تمہیں مُیَسّر ہو اِس سے پاکیزگی حاصِل کرو، اللہ پاک نے اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی ہے اور جنت میں صاف سُتھرے رہنے والے ہی داخل ہوں گے۔(جمع الجوامع،قسم الاقوال،حرف التاء،۴/۱۱۵،حدیث:۱۰۶۲۴)

لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی گندگی اور میل کچیل سے پاک  و صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اورایسی تدابیر اختیار کریں جن کو اپنانے سے ہم اِس مقصد کو پانے میں کامیابی سے ہمکنارہوسکیں۔اپنے آپ کو صاف سُتھرا رکھنے اور اپنی صحّت کو برقرار رکھنے کے لئے باوُضو رہنا بِلاشُبہ ایک بہترین عمل ہے۔ریڑھ کی ہڈی اور حرام مَغْز  جسم کے کتنے حساس اور اہم ترین حِصَّے ہیں اِس کا اندازہ ہر عقلمند انسان اچھی طرح لگاسکتا ہے۔فزیالوجی کی تحقیق اور ریسرچ کے مطابق جب تک حرام مَغْز(Spinal Cord)محفوظ رہے گا جسم کا اَعصابی نظام دُرُسْت و مُنَظَّمرہے گا۔اگر اِن میں کسی قسم کی خرابی واقع ہوجائے تو انسان زندگی بھر کے لئے  محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔اِسی طرح مایوسی اور نفسیاتی اَمراض بھی ہمارے معاشَرے میں اِنتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتے جارہے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ وُضو ایک ایساعمل ہے جو ریڑھ کی ہڈی،حرام مَغْز کی خرابی،مایوسی،نفسیاتی اَمراض اور فالج جیسے کئی بیماریوں سے بھی تَحَفُّظ فراہم کرتا ہے۔جدید سائنسی تحقیقات اِس کا منہ بولتا ثُبوت ہے۔تو آئیے!جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی