Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

کوکئی بیماریوں سے بچاتے ہیں،٭یو۔ ایس۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی شائع شدہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگرمِسواک کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ دانتوں اور منہ کی صفائی اور مَسُوڑھوں کی صحّت کا بہترین ذَرِیعہ ہے،٭ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ مِسواک کے عادی ہیں اُن کے مَسُوڑھوں سے خون(Blood) آنے کی شکایات بہت کم ہوتی ہیں،٭امریکا میں دانتوں کے بارے میں ہونے والی ایک نِشَسْت میں بتایا گیا کہ مِسواک میں ایسے مادَّے ہوتے ہیں جو دانتوں کو کمزوری سے بچاتے ہیں اور وہ تمام دوائیں جو دانتوں کی صفائی میں استعمال ہوتی ہیں ،اُن سب سے زیادہ فائدہ مند مِسواک ہے،٭مِسواکدانتوں پر جمی ہوئی میل کی تِہ کو ختم کرتی ہے،٭مِسواکدانتوں کو ٹُوٹ پُھوٹ سے بچاتی ہے،٭دائمی نزلہ و زُکام کے ایسے مریض جن کا بَلْغم نہ نکلتاہو،جب وہمِسواککرتے ہیں تو بلغم نکلنے لگتا ہےاور یوں مریض کا دِماغ ہلکا ہونا شروع ہوجاتا ہے،٭پیتھالوجِسٹِزکے تجربے اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دائمی نزلے کے لیے مِسواکبہترین علاج ہے۔(مسواک شریف کے فضائل،ص۷-۸)

مِسواک سے مِعْدِے کی تیزابیت اور مُنہ کے چھالے کا علاج

منہ کے بعض قسم کے چھالے معدے کی گرمی اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ اِن میں ایک قسم ایسی بھی ہے جس کے جراثیم پھیلتے ہیں،اِس کے لیے تازہ مسواکمنہ میں ملیں اور اُس کا بننے والا لُعاب(یعنی تُھوک)بھی خُوب ملیں۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ مَرض دور ہوجائے گا۔ جنہیں شکایت ہوتی ہےکہ دانت پیلے پڑ گئے ہیں یا دانتوں سے سفیدی کا اَستر(Enamel)اُتر گیا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے مسواک کے نئے ریشے مفید ہیں،دانتوں کی زَردی(یعنی پیلا پن)ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔مسواک تَعَفُّن(یعنی بدبو)کو دفع(یعنی دُور)اور منہ کے جراثیم کاخاتِمہ کرتی ہے،جس سے انسان بے شمار اَمراض سے بچ سکتاہے ۔(مسواک شریف کے فضائل،ص۸-۹)

کینسرسے  حفاظت