Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

فیضانِ مسواک!                          جاری رہےگا۔۔۔۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”گھر درس“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!باوُضو رہنے کی عادت بنانے،مسواک کی سُنّت پر عمل کا جذبہ پانے اور آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں کو پھیلانے کی کُڑھن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےہردم وابستہ ہو کر اپنی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وَقْت((Time ذیلی حلقے کے8مَدَنی کاموں کے لئے بھی نکالئے۔

ذِیلی حلقے کے 8 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”گھر درس“ بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینےیا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ گھر درس میں بھی علمِ دِین کے موتی لُٹائے جاتے ہیں اور عِلمِ دِین سیکھنے کی تو کیا ہی بات ہے کہ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ'' جو کوئیاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔''  حضرتِ سیدنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ'' میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں بھولا۔ ''  (الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)

لہذا آپ بھی گھر میں درس دینے کی نیت فرمالیجئے  آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئےچنانچہ