Book Name:Ilm Deen K Fazail

علم ہی سے خوف ِخدا پیدا ہوتا ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  معلوم ہوا کہ علما  ئے کرام کا وجو ددِین و دنیا کی سعادتوں اوربے شمار خوبیوں کا جامع ہے ۔یادرکھئے! علمِ دِین کے فوائد میں سے ایک فائدہ خوفِ خدا کا حصول بھی ہے جیساکہ تفسیر صراطُ الجنان  جلد 8  صفحہ 198 پر ہےکہ خوف اور خَشیَت کا مدار ڈرنے والے کے علم اور اس کی معرفت پر ہے اور چونکہ مخلوق میں  سب سے زیادہ اللہ پاک کی صفات کی معرفت اور اللہ پاک کی ذات کےبارے میں  علم حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہے، اس لئے آپ ہی مخلوق میں  سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں  ۔صحیح بخاری اورصحیح مسلم کی حدیث میں  ہےسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایااللہ  پاک کی قسم! میں  اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں  اور سب سےزیادہ اس کاخوف رکھنےوالاہوں ۔( بخاری، کتاب الادب، باب من لم یواجہ الناس بالعتاب،  ۴/۱۲۷، الحدیث: ۶۱۰۱، مسلم، کتاب الفضائل، باب علمہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم باللّٰہ تعالی وشدّۃ خشیتہ، ص۱۲۸۱، الحدیث:  ۱۲۷(۲۳۵۶)) (لہٰذا)لوگوں  کو چاہئےکہ زیادہ سے زیادہ اللہ  تعالیٰ کی ذات وصفات کی صحیح طریقے  سے معرفت اور علم حاصل کریں  تاکہ ان کے دلوں  میں  اللہ  تعالیٰ کا خوف زیادہ ہو۔(صراط الجنان ، ۸/۱۹۸)

مِرے اَشک بہتے رہیں کاش ہر دم       تِرے خوف سے یا خدا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے  کہ جو علم رکھتا ہے  اسےدوسروں کے مقابلے میں  اللہ  پاک کا خوف بھی زیادہ ہوتا ہے  کیونکہ علم ایک ایسی صفت (Attribute)ہے جو انسان کو اللہ  پاک کی رِضا کےمطابق  زندگی  بسر کرنے پر آمادہ کرتی ہے ، اس کی ناراضی والے کاموں سے دُور رکھتی ہے ،